ویڈیو/رسول مقبول کی جنگ و غزوات میں سیرت

Create: 10/08/2023 - 10:42

جنگوں اور غزوات میں رسول اکرم کی سیرت پر گفتگو وقت کی ایک اہم ضرورت ہے تاکہ انسانوں کو اعلی جنگی اصولوں ، عسکری اخلاق اور دشمن سے مقابلہ کے الہی اقدار سے روشناس کرایا جاسکے اور جنگ و بربریت کے چنگل میں پھنسی سسکتی دنیا کو انسانوں کی حرمت اور بشری حقوق کے الہی اصولوں سے آشنا کرایا جاسکے اور دوسری طرف isis القاعدہ سپاہ صحابہ جیسے دہشت گرد جو اسلام کے نام پر دنیا میں فساد برپا کر رہے ہیں معلوم ہوسکے ان کا اسلام اور اسلامی تعلیمات سے دور کا واسطہ نہیں ہے جنگی صورت حال پیش آنے کی صورت میں اگرچہ آپ عسکری حکمت عملی اپناتے تھے لیکن آپ نے کبھی بھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا نہ ہی کسی سے کیا ہوا اپنا کوئی معاہدہ توڑا مگر یہ کہ وہ خود توڑ دے کسی بھی جنگ میں پہل نہیں کی جنگ شروع ہونے سے پہلے دشمن کو نصیحت کرتے تھے تاکہ ان پر حجت تمام ہو جائے۔ کسی کو بھی خواتین ، بچوں ، ضعیف و ناتواں اور بوڑھے افراد پر ظلم و تعدی کی اجازت نہیں تھی۔ دشمنوں کے گھر کاشانہ اور رفاہ عامہ کے وسائل کو تباہ کرنے کی سختی سے مناہی تھی سرسبز درختوں کو کاٹنا منع تھا دشمن کے زخمیوں اور قیدیوں کو اذیتیں نہیں دیتے تھے اور نہ ہی جسم کے اعضاء کاٹ کر انکی صورتیں بگاڑتے تھے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
18 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 21