ویڈیو/ امام جعفر صادق (ع) اور انحرافی افکار سے مقابلہ

Create: 10/05/2023 - 07:15

امام جعفر صادق ع کا دور علمی و فکری انقلاب کا زمانہ ہے اور اس دور کو دانش و حکمت کی نشر و اشاعت کے زرین دور سے تعبیر کیا جانا چاہئے ، آپ نےعلوم و فنون اور حکمت کے سرچشمے جاری کئے ، ہر علم و فن کے ماہر آپ کے شاگردوں میں پائے جاتے تھے لیکن اسی کے ساتھ یہ دور وہ دور تھا جبکہ مختلف فاسد عقائد ، غلط نظریات ، منحرف افکار اور متعدد کلامی و فقہی مکاتب حتی کہ ملحدانہ سوچ اپنی آئیڈیالوجی کو پھیلانے کا کام تیزی سے انجام دے رہے تھے لہذا اس وقت رسول اللہ کے حقیقی جانشینوں کی ذمہ داری تھی کہ ان انحرافی افکارونظریات کا مقابلہ کریں اور اور مضبوط علمی دلائل کے ذریعہ ان کا بطلان ثابت کریں۔ امام جعفر صادق ع نے دو طریقوں سے ان انحرافی افکار کا مقابلہ کیا ہدایت اور راہنمائی کے ذریعہ علمی بساط کو پھیلا کر با استعداد افراد کی تربیت کرکے احادیث کو زندہ کرکے آل محمد علیہم السلام کی فقہ کو دنیا کے گوشہ و کنار میں پہنچا کر مطالب کی وضاحت اور مسائل کو روشن کرکے بحث و گفتگو میں شرکت کرکے اپنے شاگردوں میں مختلف موضوعات پر ایسے شاگردوں کی تربیت جو بحث و گفتگو کرسکیں مناظرے انجام دے سکیں جو افراد فاسد تھے اور ان کے اصلاح کی امید نہ تھی اور دنیا پرستی کی وجہ سے انہوں نے حق کے راستے سے آنکھیں موند لیں تھیں ان سے اپنے راستے کو جدا کرکے ان کی مجالس سے لوگوں کو روک کر ان کے عقائد اور نظریات کو جھٹلا کر ان پر لعن اور ان کی تکفیر کرکے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 67