ویڈیو/ہفتہ وحدت کیوں مناتے ہیں ؟

Create: 10/04/2023 - 05:35

ہفتہ وحدت کیوں مناتے ہیں ؟

ہفتہ وحدت امت مسلمہ کی عزت ، سربلندی اور ترقی کا راستہ ہے کیونکہ تفرقہ کی بھٹی میں امت مسلمہ کی روح اور جسم چھلنی چھلنی ہوگیا ہے ، اسلام دشمن طاقتوں نے ہمیشہ سے ’’ پھوٹ ڈالو حکومت کرو‘‘ کے فارمولے کے تحت یہ کوشش کی ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کرکے ان پر اپنا تسلط قائم رکھیں۔

لہذا امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کی فکر جو کہ قرآن کی بھی مورد تاکید ہے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ؛ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور اختلاف سے بچو ، ہمیشہ سے مخلص شیعہ اور اہل سنت علماء کی توجہ کا مرکز رہی ہے اور بیسوی صدی کے آغاز میں جناب سید جمال‌الدین اسدآبادی ، آیہ اللہ کاشف‌ الغطاء ، جناب عبدالمجید سلیم ، جناب محمود شلتوت اور آیت‌اللہ العظمی بروجردی جیسی نامور دینی شخصیات کے ذریعہ اس کام میں وسعت آئی لیکن 1979 میں امام خمینی کی قیادت میں ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امت مسلمہ کے درمیان تقریب اور اتحاد کی فکر نے عملی جامہ کی شکل اختیار کرلی اور امام خمینی نے اس پر بہت زیادہ زور دیا اور آپ کے بعد آج امام خامنہ ای امت مسلمہ کی وحدت اتحاد اور یکجہتی کے پرچم کو اٹھائے ہوئے ہیں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 31