ویڈیو / بچوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کرو

Create: 10/04/2023 - 06:33

وعدہ وفا کرنا ہر انسان کا عقلی اور دینی وظیفہ اور فریضہ ہے ، چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے اپنی سیرت اور گفتار میں اس بات کی جانب خاص توجہ دلائی ہے کہ اگر ہم نے بچوں سے کوئی وعدہ کیا ہے تو اسے پورا کرنے کی پوری کوشش کریں کیوں کہ اگر ہم نے بچوں سے کیا ہوا وعدہ وفا نہ کیا تو گویا ان کی شخصیت کشی ہے ، انہیں جھوٹ بولنے کا سبق دیا ہے اور اپنے عمل کے وسیلہ خود کو ان کی نگاہ میں بے اعتبار کردیا ہے ۔

حضرت جعفر صادق علیہ السلام اس سلسلہ میں فرماتے ہیں اپنے بچوں سے محبت کرو اور ان سے شفقت کے ساتھ پیش آؤ ، اگر ان سے کوئی وعدہ کیا ہے تو اسے وفا کرو کیوں کہ وہ اپنا رزق تمھارے ہاتھوں میں دیکھتے ہیں ۔

اپ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں حضرت موسی (ع) نے خداوند متعال کی بارگاہ میں عرض کیا خداوندا ! تیرے نزدیک سب بہتر عمل کیا ہے تو جواب ملا ، بچوں سے محبت کرنا کیوں کہ میں نے انہیں وحدانیت کی فطرت پر پیدا کیا ہے اور اگر انہیں موت آجائے تو اپنی رحمت کے وسیلے انہیں بہشت میں داخل کروں گا ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 17