ویڈیو/ اسلام اور غلامی نظام کے خلاف جنگ

Create: 10/07/2023 - 09:27

قران کریم میں اگر چہ غلاموں اور کنیزوں کا تذکرہ موجود ہے اور رسول خدا (ص) کے زمانہ میں بھی یہ سماجی ناسور موجود تھا تاریخ گواہ ہے کہ اسلام نے اس کی بنیاد نہیں رکھی ہے بلکہ یہ نظام اور سیسٹم پہلے سے موجود تھا ۔
ممتاز برطانوی فلسفی اپنے بیان میں کہتے ہیں کہ دنیا کے تمام مذاہب نے غلاموں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے مگر ان میں سے اسلام وہ پہلا مذہب تھا جس نے غلاموں کی آزادی اور ان کے حقوق کے لئے صرف آوازہی نہیں اٹھائی بلکہ اس کے لئے مسلح جدوجہد بھی کی ہے ۔
اسلام نے غلاموں کے لئے دو محازوں پر جنگ لڑی ، ایک اندرونی محاز پر یعنی حجاز میں اور دوسری بیرونی محاز پر یعنی حجاز سے باہر ، حجاز میں خاص طور پر مکہ میں غلامی بہت عام تھی ، اسلام لانے کی وجہ سے ان غلاموں پر مظالم اور سخت ہوگئے مگر اسلام نے آقاؤں کو رقم دے کر انہیں آزاد کروایا ۔
غلاموں کو کمال کی بلندی اس وقت ملی جب رسول خدا (ص) نے انہیں اپنے پہلو میں بٹھایا اور حضرت بلال الحبشی اسلام کا موذن قرار دیا ۔
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33