محسن انسانیت نبی رحمت کا جنگوں میں طرز عمل (۲)

Wed, 10/04/2023 - 12:25

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و االہ و سلم نے ہر قسم کی جنگی صورت حال میں انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے پوری کوشش کی۔ عوام اور غیر عسکری افراد  کے ساتھ  اچھا سلوک ، زخمیوں اور جنگی قیدیوں کے ساتھ غیرانسانی رویہ سے پرہیز ، ماحولیات کے تحفظ کی کوشش ، دشمن کی لاشوں کی حرمت کا پاس و لحاظ آپ کا جنگی طرز عمل تھا۔(۱)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے بلند و بالا اخلاق اور وحیانی تعلیمات کی بناپر جنگ میں کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا اگرچہ وہ آپ کا دشمن ہی کیوں نہ ہو، اور نہ ہی کسی سے کیا ہوا اپنا کوئی معاہدہ توڑا جب تک کہ وہ خود نہ توڑ دے ، اسی طرح آپ دشمن کے زخمیوں اور قیدیوں کو اذیتیں نہیں دیتے تھے اور نہ ہی ان کے جسم کے اعضاء کاٹ کر انکی صورتیں بگاڑتے تھے خواہ آپ فاتح ہوں یا آپ کا دشمن ، بلکہ آپ نے ہمیشہ مسلمان مجاہدین اور سپاہ سالاروں کو بھی ایسا کرنے سے روکا ہے اگرچہ جنگ کا کچھ بھی نتیجہ ہو ، آپ اور آپ کے پیروکاروں نے دوران جنگ عمدہ اخلاق و کردار کا مظاہرہ کرکے  پوری انسانیت کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔(۲)

آپ کا اپنے ساتھیوں کو دستور تھا کہ دشمن کی اسیر شدہ عورتوں کے ساتھ کسی قسم کی غیر انسانی اور حیا و عفت کے منافی فعل انجام نہ دیں۔ آپ کے لشکر میں کسی کو بھی خواتین ، بچوں ، ضعیف و ناتواں اور بوڑھے افراد  پر جو لڑنے اور اپنے دفاع کی طاقت نہیں رکھتے تھے ، ظلم و تعدی کی اجازت نہیں تھی۔ اسی طرح دشمنوں کے گھر اور کاشانہ کو تباہ کرنے سے بھی روکتے تھے۔(۳)

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی جنگی سیرت میں یہ کردار نمایاں تھا کہ آپؐ جنگ شروع ہونے سے پہلے دشمن کو نصیحت کرتے تھے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرتے تھے تاکہ ان پر حجت تمام ہو جائے۔(۴)

تاریخی شواہد اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے کسی بھی جنگ میں پہل نہیں کی اور اپنے اصحاب کو بھی حکم دیتے تھے کہ جب تک دشمن کے لشکر کی جانب سے حملہ شروع نہ ہوجائے ہماری طرف سے جنگ کا آغاز نہ کریں۔(۵)

اگرچہ جنگی صورت حال پیش آنے کی صورت میں آپ عسکری اور دفاعی حکمت عملی اپناتے تھے۔ اپنے اصحاب سے مشورے کرتے تھے۔ دشمن کی فوجی طاقت سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے جاسوس روانہ کرتے تھے ، اپنی جنگی حکمت عملی کو مخفی رکھتے تھے۔ بعض اوقات دشمن میں خوف و وحشت پیدا کرنے کے لیے ان پر نفسیاتی جنگ مسلط کرتے تھے۔ (۶)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: باقری، محمدی‌بخش، اخلاق نظامی پیامبر(ص) در جنگ ، ص ۱۰۷۔

۲: گذشتہ حوالہ ، ص ۷۱۔

۳: گذشتہ حوالہ ، ص ۱۲۰ و ۱۲۱۔

۴: گذشتہ حوالہ ، ص ۱۱۱۔

۵: گذشتہ حوالہ ، ص ۱۱۴۔

۶: گذشتہ حوالہ ، ص ۷۱۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34