رسول خدا (ص) سے حضرت خدیجہ (س) کی شادی

Tue, 09/26/2023 - 07:53

10 ربيع الاول سن 25 عام الفيل یعنی ہجرت سے 28 سال قبل اور بعثت سے 15 سال پہلے رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے عظیم المرتبت خاتون حضرت خديجہ كبری(س) سے عقد کیا ، اپ کی مشترکہ حیات دنیا کے تمام ان مرد و زن کے لئے جو سعادت کی تلاش میں ہیں درس و نمونہ عمل ہے ۔

دنیا کے مال و دولت سے جناب خدیجہ کی عدم دلچسپی ، رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے شدید محبت و لگاو ، معنوی امور اور مسائل پر خاص توجہ ، مرسل اعظم سے محبت و شفقت کا اظہار ، ایثار و قربانی اور وفاداری تمام انسانوں کے لئے درس و عبرت ہے ۔ (1)

حضرت خديجہ كبری(س) کے اخلاقی فضائل و کمالات کی وجہ سے خطہ عرب کے بہت سارے بزرگ اپ سے شادی کے خواہشمند تھے از جملہ عقبۃ بن ابی معيط ، ابوجہل اور ابوسفيان نے اپ سے شادی کا رشتہ دیا تھا مگر اپ نے تمام رشتوں کو ٹھکرا دیا اور ان لوگوں سے شادی کا انکار کردیا ۔

مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے حضرت خدیجہ کی شادی کا مسئلہ ہمیشہ مسلم مورخین اور تاریخ لکھنے والوں کے مورد بحث و گفتگو رہا ہے کہ اپ نے 40 سال کی عمر میں رسول خدا (ص) سے شادی کی جبکہ رسول خدا (ص) کی عمر 25 سال تھی مگر یہ وہ باتیں ہیں جن پر محکم تاریخی شواھد اور گواہ موجود نہیں ہیں ۔ (2) 

عظیم المرتبت محقق علامہ جعفر مرتضی عاملی اپنی کتاب «الصحیح من سیرة النبی الأعظم» میں اس سلسلہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ رسول خدا (ص) اور حضرت خدیجہ کبری (س) کی شادی کے وقت اپ دونوں کی عمر میں بہت زیادہ اختلاف نہ تھا بلکہ بہت مختصر سا فرق موجود ہے ، اپ کی اس بات کی کثیر شیعہ علماء اور مراجع کرام از جملہ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے تائید فرمایا ہے ، حضرت خدیجہ (س) سے بعض افراد کا حسد و کینہ اور جعل و تحریفِ احادیث کا بازار گرم ہونا اس بات کا سبب بنا کہ باطل ، حق کی جگہ لے لے ۔

اہل سنت کے بزرگ مورخ اور عالم دین بیہقی کی کتاب «دلائل النبوة ومعرفة أحوال صاحب الشریعة» میں موجود مطالب سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ حضرت خدیجہ کبری (س) رسول خدا (ص) سے شادی کے وقت 25 سال کی تھیں ، اپ تحریر فرماتے ہیں بعض مورخین نے لکھا ہے کہ حضرت خدیجہ (س) 65 سال کی عمر اور بعض دیگر کا کہنا ہے کہ اپ 50 سال کی عمر میں انتقال فرماگئیں اور میرا بھی درست نظریہ یہی ہے» ۔ (3) بیہقی دوسرے مقام پر تحریر کرتے ہیں:«رسول خدا (ص) سے حضرت خدیجہ کی شادی بعثت سے 15 سال قبل ہوئی» ، (4) اس حوالہ سے کہ حضرت خدیجہ (س) سن 10 بعثت کو 50 سال کو عمر میں انتقال فرما گئیں اور بعثت سے 15 سال قبل اپ کی شادی ہوئی ہے تو رسول خدا (ص) شادی کے وقت اپ کی عمر 25 سال کی ہوگی ، حلبی نے «السیرة الحلبیة» میں بھی اسی بات کی تائید کی ہے ۔ (5) دیگر محققین اور مورخین نے بھی اپنی تحریر میں یہ لکھا ہے کہ رسول خدا (ص) سے شادی کے وقت حضرت خدیجہ کی عمر 28 سال تھی ، اہل سنت عالم دین عماد حنبلی ، حاکم نیشابوری ، هشام بن عروه ، ابن سعد، ذهبی ، إربلی، ابن عساکر اور بلاذری اپنی کتاب «شذرات الذهب فی أخبار من ذهب» میں تحریر کرتے ہیں کہ بہت سارے مورخین نے اس بات کی تائید کی ہے کہ رسول خدا (ص) سے شادی وقت حضرت خدیجہ کی عمر 28 سال تھی ۔ (۶)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالجات :

1: البدایة و النهایة، ج 2، ص 293 ۔

2: https://www.makarem.ir/maaref/fa/article/index/418980

3: «... بلغت خدیجة خمساً وستین سنة، ویقال: خمسین سنة، وهو أصح. ... » احمد بن حسین بیهقی، دلائل النبوة ومعرفة أحوال صاحب الشریعة، ج 2، ص71. ابن کثیر، البدایة والنهایة، ج2، ص359 و دار هجر، ج3، ص464 ۔

4: «أن النبی زوج بها وهو ابن خمس وعشرین سنة قبل أن یبعثه الله نبیاً بخمس عشرة سنة.» احمد بن حسین بیهقی، دلائل النبوة ومعرفة أحوال صاحب الشریعة، ج 2، ص 72 ۔

5: «تزوجها رسول الله وهی یومئذ. .. وقیل خمس وعشرین.» حلبی، السیرة الحلبیة، ج 1، ص 229 ۔

6: «ورجح کثیرون أنها ابنة ثمان وعشرین.» عبدالحی عکری حنبلی، شذرات الذهب فی أخبار من ذهب، ج1، ص134، حوادث سال 11 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 35