امام حسین علیہ السلام نے ۲۸ رجب المرجب سن ۶۰ ھجری کو مدینہ منورہ سے اپنے سفر کا اغاز کیا اور وہاں سے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے ، چار ماہ تک مکہ مکرمہ میں رہے اور اپ نے عین عرفہ کے دن اپنے حج کو عمرہ سے بدل کر مکہ چھوڑ دیا چونکہ کچھ یزیدی حاجیوں کے بھیس میں اپ کا خون بہاکر بیت اللہ الحرام کی حرمت کو پامال کرنا چاہ رہے تھے ۔
۲محرم سن ۶۱ ھجری قمری کو اپ کا قافلہ سرزمین کربلا پر وارد ہوا ، اپ کے ساتھ انے والے مختلف طبقات اور مختلف علاقہ کے لوگ تھے اس میں ؛
پہلا گروہ:
خداندان بنی ہاشم کے لوگ ہیں جو مدینہ منورہ سے اپ کے ہمراہ چلے تھے یا بعد میں کربلا پہنچے تھے ۔ کتابوں میں ۱۸بنی ہاشم کے لوگوں کا تذکرہ کیا ہے ۔
دوسرا گروہ:
دوسرا گروہ موالیوں اور غلاموں کا ہے جن کی تعداد ۱۶ ہے یہ مختلف قوم و ملت فارس ، ترک ، افریقا وغیرہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔
تیسرا گروہ :
تیسرا گروہ سرزمین عرب کے مختلف علاقہ کی شخصیتوں کا ہے کچھ مکہ سے ، تو کچھ یمن سے ، کچھ بصره سے ، تو کچھ كوفے کے رہنے والے ہیں ۔
Add new comment