بت شکن حضرت ابراھیم علیہ السلام

Thu, 07/27/2023 - 08:11

حضرت ابراھیم علیہ السلام کا ان پیغمبروں میں شمار ہوتا ہے جنہیں تمام ادیان کے ماننے والے ؛ يهودی، عیسائی، مجوسی، مسلمانان و ۔۔۔ مانتے تھے اور اپ کی عظمت و بزرگی کے قائل تھے ۔

حضرت ابراھیم علیہ السلام دومين اولوالعزم پيغمبر ہیں جنہیں خدا نے مستقل شریعت اور کتاب عطا فرمائی ہے ، اپ حضرت نوح عليہ السلام کے حدودا ایک ہزار سال بعد ، نقل کے مطابق دس محرم یا پہلی ذی الحجہ کو سرزمين بين النہرين یعنی دجلہ و فرات کے درمیان موجود خوبصورت شھر بابل عراق کے علاقہ كوثى میں پیدا ہوئے اور 175 سال زندگی بسر کی ، اپ کے سلسلہ نسب کے سلسلہ میں یوں تحریر کیا گیا ہے «ابراهيم بن تارُخ بن ناحور بن سروح بن رعو بن فالج بن عابر بن شالح بن ارفكشاذ بن نوح» نیز اپ کی والد گرامی نونا ہیں ۔

بابل، نمرود کا دارالحکومت ، بت برستی ، مختلف قسم کے انحرافات ، فساد ، ہوسبازی ، شرابخواری ، جوا ، جنسی اور مالی فساد کا مرکز تھا ، ہر قسم کی برائیاں اس کے در دیوار سے ٹپک رہیں تھیں ۔

لوگ اگر چہ مختلف طبقات پر مشتمل تھے مگر عام طور سے دو ہی طبقہ موجود ہے تھا ایک بالائے دست تو دوسرا زیر دست ، خود پرست حاکم جس کی زندگی اور حیات ، تجاوز و زیادتی ، فساد و انحراف سے بھری پڑی تھی ، لوگوں کا حکمراں تھا ، ہر لحاظ سے ماحول ظلمانی ، تاریک ، گناہوں سے الودہ تھا یعنی ہر طرف اندھیرے کا دور و دورہ تھا اور لوگ صبح سعادت کے انتظار میں تھے ۔

نمرود بابل کے سوا دنیا کے دیگر علاقہ پر بھی حاکم تھا جیسا کہ امام حعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : « لوگوں نے پوری دنیا پر حکومت کی ہے کہ ان میں سے دو افراد مومن ہیں ایک حضرت سلیمان ابن داوود اور دوسرے ذوالقرنین اور دوافراد کافر ہیں ایک نمرود اور دوسرے بخت النّصر »  ۔

خداوند متعال نے ستمدیدہ اور مصیبت زدہ لوگوں پر رحم و کرم فرمایا اور انہیں صالح و لائق ہادی و رہنما عطا کرنے کا ارادہ کیا جو انہیں جہالت و نادانی ، بت پرستی اور سامراجیت نیز نمرود کے ظلم و ستم سے نجات دلا سکے ، حضرت ابراھیم علیہ السلام وہی طاھر و پاک وجود اور مخلوق کا نام نامی ہے ۔

حضرت ابراھیم علیہ السلام ابھی پیدا نہ ہوئے تھے کہ اپ کے والد کا انتقال ہوگیا ، اپ کے چچا نے اپ کی پرورش کی ذمہ داری سنبھالی اسی بنیاد پر حضرت ابراھیم علیہ السلام انہیں بابا کے خطاب سے پکارا کرتے تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

https://ketaab.iec-md.org/TAARIKH/hawaadeth-ol-ayyaam_marashi-najafi_04....

https://article.tebyan.net/UserArticle/AmpShow/760169

https://jamejamonline.ir/fa/news/1295761

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 32