انصار و اصحاب امام حسین علیہ السلام کی جغرافیائی تقسیم بندی (۱)

Thu, 07/27/2023 - 09:25

امام حسین علیہ السلام نے ۲۸ رجب المرجب سن ۶۰ ھجری کو مدینہ منورہ سے اپنے سفر کا اغاز کیا اور وہاں مکہ مکرمہ تشریف لے گئے ، چار ماہ تک مکہ میں رہے اور اپ نے عین عرفہ کے دن اپنے حج کو عمرہ سے بدل کر مکہ چھوڑ دیا چونکہ یزید کے لشکر کے کچھ لوگ حاجیوں کے بھیس میں چھپ کر بیت اللہ الحرام میں اپ کا خون بہانا چاہ رہے تھے ، اپ نے اس طرح خانہ کعبہ کی حرمت بچا لی ۔

۲محرم سن ۶۱ ھجری قمری کو اپ کا قافلہ سرزمین کربلا پر وارد ہوا ، اپ کے ساتھ انے والے مختلف طبقات اور مختلف علاقہ کے لوگ تھے جس کی جانب ہم اپنی اس تحریر میں اشارہ کریں گے ۔

پہلا گروہ:

خداندان بنی ہاشم کے لوگ تھے جو مدینہ منورہ ہی سے اپ کے ساتھ اپ کی نصرت و مدد کے لئے ائے تھے یا اپ کا خط ملنے کے بعد کربلا پہنچے تھے ۔

مرحوم سماوی نے اپنے کتاب میں بنی ہاشم کے ۱۸ لوگوں کا تذکرہ کیا ہے جو امام حسین علیہ السلام کی انقلابی تحریک میں شامل ہوئے تھے ، مجموعا چھ افراد خاندان عقیل سے ، دو افراد خاندان جعفر سے ، تین افراد امام حسن مجتبی علیہ السلام کے فرزندوں میں سے ، پانچ افراد امام علی علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کے بچوں میں سے ہیں ۔

دوسرا گروہ:

دوسرا گروہ اپنے موالیوں اور غلاموں کا ہے جو سرزمین کربلا پر موجود تھے اور معرکہ کربلا میں شریک ہوکر شھید ہوئے ، یہ لوگ مختلف ملت و قوم کے لوگ تھے ، ان میں فارس ، ترک ، افریقا و۔۔۔۔ شامل ہیں کہ مورخین نے ۱۶ غلاموں کا تحریر کیا ہے ۔

تیسرا گروہ :

تیسرا گروہ انصار کا گروہ ہے ، مدینہ و مکہ سے روانگی کے وقت اگر چہ اس گروہ کی تعداد بہت کم اور مختصر ہے کہ ہم اس مقام پر کچھ کی جانب اشارہ کریں گے ۔

مکہ:

ایک: عبد الرحمن بن عبد الربّ انصاری ہیں ، اپ اصحاب پيغمبر خدا صلی اللہ علیہ و الہ و سلم میں سے ہیں جو مكہ سے امام حسين (ع) کے ساتھ کربلا کے لئے روانہ ہوئے ۔

دوسرے: جنادة بن حارث انصاری ہیں ، نقل کے مطابق اپ کے اپنے گھرانے کے ساتھ مکہ سے امام حسین علیہ السلام کے ساتھ روانہ ہوئے ۔

تیسرے: عمرو بن جنادة ہیں ۔

چوتھے: عمار بن حسّان طائی ہیں اپ بھی مکہ سے امام حسین علیہ السلام کے ساتھ نکلے ۔

جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

http://www.isca.ac.ir/Portal/Home/ShowPage.aspx?Object=News&ID=66a2295c-...

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 82