انصار و اصحاب امام حسین علیہ السلام کی جغرافیائی تقسیم بندی (۳)

Sun, 07/30/2023 - 05:31

كوفہ

کوفہ کہ جو ایک زمانہ میں امام علی ابن ابی طالب اور امام حسن مجتبی علیہما السلام کا دارالحکومت تھا ، امام حسين علیہ السلام کے قیام اور اپ کی تحریک کے مقابل کاملا دو الگ الگ مراحل اور اقدامات سے روبرو رہا ۔

پہلا مرحلہ:

جب کوفے کے لوگوں کو اس بات کی اطلاع ملی کہ امام حسین علیہ السلام نے یزید کی مخالف فرمائی ہے تو انہیں کوفہ آنے کی دعوت دی اور اپ کے نمائندہ مسلم ابن عقیل علیہ السلام کی بیعت کی ، حضرت مسلم ابن عقیل نے بھی ان کی بیعت پر اعتماد و اطمینان کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کو ان کی وفاداری کے حوالے سے خط ارسال کیا اور اپ کا خط پاکر امام حسین علیہ السلام نے کوفہ کی جانب قدم بڑھایا کہ اس دوران کوفے کے رہنے والوں میں سے کچھ لوگ امام حسین علیہ السلام کے قافلہ میں شامل ہوئے ۔

دوسرا مرحلہ:

عبيد الله ابن زياد کے کوفہ پہنچنے کے بعد کے حالات

امام حسین علیہ السلام نے اپنی مختلف تقریروں اور بیان میں کوفہ کے رہنے والوں کی جانب سے بھیجے جانے والے لاتعداد خطوط اور دعوت نامہ کا تذکرہ فرمایا ہے ، جس میں اہل کوفہ نے امام حسین علیہ السلام کی مکمل حمایت کا وعدہ کیا تھا اور یزید و یزیدوں کے خلاف اپ کی حمایت اور اپ کی رکاب میں لڑنے کے لئے آمادگی کا اظھار کیا تھا مگر ابن زیاد کے کوفہ پہنچنے کے بعد حالات دیگر گون ہوگئے اور جن لوگوں نے حضرت مسلم ابن عقیل علیہ السلام کی بیعت کی تھی اپ کو کوفے کی گلیوں میں یک و تنہا چھوڑ دیا یہاں تک آپ مظلومانہ شھید کئے گئے اور تاریخی نقل کے مطابق آپ کی لاش کو رسیوں میں باندھ کر کوفہ کی گلیوں میں کشاں کشاں پھرایا گیا ۔

کوفہ کے رہنے والوں میں سے امام حسين علیہ السلام کے انصار و مددگار

تحقیقات اس بات کی بیانگر ہیں کہ امام حسین علیہ السلام کے انصار و مددگار میں سے تین چھارم لوگ کوفہ کے رہنے والوں میں سے تھے ، کوفہ کے کچھ لوگ مکہ میں ، کچھ لوگ مکہ سے کربلا کے راستہ میں اور کچھ کربلا پہنچنے کے بعد امام حسین علیہ السلام سے ملحق ہوئے ہیں ۔

جاری ہے ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

http://www.isca.ac.ir/Portal/Home/ShowPage.aspx?Object=News&ID=66a2295c-...

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 17