نور کا نور سے رشتہ

Tue, 06/20/2023 - 09:23

ایات و روایات نے شادی کو مستحب موکد اور حتی اس سے بھی بالاتر بتایا ہے حتی خاص حالات میں شادی واجب ہے ، (۱) دین اسلام نے تمام ادیان کے مقابل شادی کو اسان بنایا ہے اور معاشرہ میں موجود غلط رسومات اور خرافات سے مقابلہ کیا ہے نیز اس بات کی کوشش ہے کہ شادی کی راہ میں موجود تمام روکاوٹوں کو ختم کردے ، امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کی شادی خود اس بات پر روشن اور واضح گواہ ہے ۔ (۲)

امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا کی منگی

امام علی علیہ السلام سرجھکائے ، مکمل حیا کا پیکر بنے ہوئے مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے زانوے ادب تہ کرکے بیٹھ گئے ، اس خاموشی کے عالم کو خود رسول خدا (ص) نے توڑا اور اپ کو خطاب کر کے اپنا مدعی بیان کرنے کو کہا ، خطیب نہج البلاغہ نے اس حال میں کہ شبنم کے ماننے پسینہ کے قطرات نور کی پیشانی سے ٹپک رہے ہیں ، معصومہ عالم حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا کا ان کے والد گرامی یعنی حبیب کبریا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے رشتہ مانگا اور ان سے شادی کی درخواست کی ۔ (۳) اور اس طرح اپ (ع) نے رسول خدا (ص) کے وسیلہ قائم کردہ شادی کی سنت کو پہلی بار جامہ عمل پہنایا ، وہ سنت جس پر رسول اسلام (ص) نے فخر و مباہات کیا تھا اور فرمایا : «تَنَاکَحوا تَناسَلوا تَکثُروا فَاِنّی اُباهی بِکُمُ الاُمَمَ یَومَ القِیامَة» (۴) ، نکاح کرو اور نسل بڑھاو کہ یقینا میں قیامت کے دن تم پر فخر کروں گا ۔ جبکہ اس کے برخلاف آنحضرت نے رہبانیت کا انتخاب اور شادی سے انکار ، اپ کی سنت سے روگردانی اور اسلام سے خارج ہونے کی نشانی اور علامت بتایا ہے ۔ (۵)

قران کریم میں ان دونوں بزرگ ہستیوں کی شادی کے سلسلہ میں براہ راست کوئی ایت موجود نہیں ہے مگر کثیر مفسرین نے سورہ رحمن کی ۱۹ویں ایت شریفہ «مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیَانِ... یخَرُجُ مِنهْمَا اللُّؤْلُؤُ وَ الْمَرْجَان» (۶) اس نے دو دریا بہائے ہیں جو آپس میں مل جاتے ہیں ، ان کے درمیان حد فا صلِ ہے کہ ایک دوسرے پر زیادتی نہیں کرسکتے ، تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے ان دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں ، تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے ۔ کی تفسیر میں اس دونوں ہستیوں کی شادی کا تذکرہ کیا ہے اور اس کا مصداق جانا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: استاد حسین مظاهری، خانواده در اسلام ، ص ۹۱ ۔

۲: سابقہ حوالہ ۔

۳: حضرت زهرا علیها السلام کی شادی اور معجزات ، ص ۲۶ ۔

۴: جامع الأخبار، تاج الدين شعيرى‏، ص۱۰۱ ۔

۵: خانواده در اسلام، ص ۸۹ ۔

۶: قران کریم ، سورہ رحمن ، ایت ا۹ تا ۲۲ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39