خمس کے سلسلے میں موجود روایات (۳)

Sun, 06/18/2023 - 09:18

محمد بن زيد طبری نقل کرتے کہتے ہیں: قدم قوم من خراسان على أبي الحسن الرضا عليه السلام فسألوه أن يجعلهم في حل من الخمس فقال: ما امحل هذا تمحضونا المودة بألسنتكم وتزوون عنا حقا جعله الله لنا وجعلنا له وهو الخمس، لا نجعل لا نجعل لا نجعل لأحد منكم في حل ۔ (۱)

خراسان کے کچھ لوگ امام رضا علیہ السلام کے کی خدمت میں پہنچے اور انہوں نے آنحضرت سے درخواست کی کہ ان کے لئے خمس حلال فرمادیں ، مگر آنحضرت نے فرمایا ھرگز نہیں اور حضرت نے اس بات کو تین مرتبہ تکرار کیا ۔

وہ چیزیں جس پر خمس واجب ہے

فقہاء اور مراجع تقلید نے اپنے توضیح المسائل میں یہ تحریر کیا ہے کہ سات چیزوں پر خمس واجب ہے

۱: منافع : جب انسان کو تجارت یا کسی اور طریقہ سے مال حاصل ہو اگرچہ میت کی نماز و روزہ پڑھنے سے ہی حاصل ہو، اگر اپنے اور گھرانے کے ایک سال کے خرچ سے بچ جائے تو اس کا پانچواں حصہ خمس کے طور پر ادا کیا جائے ۔

۲: کانیں : اگر کسی کو معینہ حد کی مقدار میں « سونا ، چاندی ، لوہا ، کوئلا ، فیروزہ ، عقیق نمک ، تانبہ ، پیتل اور دیگر چیز کی کان ملے تو اس پر آنے والے خرچ کے بعد بچے ہوئے حصہ کا پانچواں حصہ خمس کے طور پر ادا کرے ۔

۳: گنج یا خزانہ: گنج یا خزانہ ایسا مال ہے جو زمین یا درخت یا پہاڑ یا دیواروں میں پوشیدہ ہوتا ہے نیز اس کا مالک بھی معلوم نہ ہو ، اگر کسی کو مل جائے تو اس پر آنے والے خرچ کو الگ کرنے کے بعد اس کا خمس ادا کرے ۔

۴: حلال مال حرام مال میں مل جائے : اگر حلال مال اس طرح حرام مال میں مل جائے کہ حلال اور حرام کے درمیان فرق مٹ جائے اور اس مال کی مقدار و مالک بھی معلوم نہ ہو تو اس خمس ادا کرے ۔

۵: سمندر میں ملنے والے جواہرات: اگر کسی کو سمندر سے لؤلؤ ، مرجان ، دیگر جواہرات یا کان مل جائے تو اس پر خرچ ہونے والی رقم کو الگ کرنے بعد اگر نصاب کی حد تک بچ جائے تو اس کا خمس ادا کرے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: شیخ حرعاملی ، وسائل الشیعہ ، ج۶ ، ص ۳۷۶ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 44