علی (ع) کے سوا حضرت فاطمہ (س) کا کوئی کفو نہیں

Tue, 06/20/2023 - 09:15

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : لَوْلَا أَنَّ اللَّهَ خَلَقَ أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ لِفَاطِمَةَ مَا کانَ لَهَا کفْوٌ عَلَی الْأَرْض ؛ (۱) اگر خداوند متعال نے امیرالمومنین [علی ابن ابی طالب علیہ السلام] کو حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے لئے پیدا نہ کیا ہوتا تو اس زمین پر ان کا کوئی کفو نہ ہوتا» ۔

رسول خدا (ص) نے جس وقت مولائے کائنات علیہ السلام کے رشتہ کا حضرت زہراء علیہا السلام سے تذکرہ کیا تو حضرت (س) نے دریافت کیا اپ کی رائے کیا ہے ؟ رسول خدا (ص) نے فرمایا : اَذِنَ الله فیهِ مِنَ السَّمَاءِ؛ (۲) خدا نے اسمان سے اجازت دی ہے  تو حضرت (س) مسکرائیں اور فرمایا : رَضِیتُ بِمَا رَضِی اللَّهُ لی وَ رَسُولُه ؛ جس پر خدا اور اس کے رسول (ص) راضی اور خوش ہیں میں بھی راضی اور خوش ہوں» ۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: تهذیب الاحکام، ج ۷ ، ص ۴۷۰ ۔

۲: مجلسی ، محمد باقر، بحارالأنوار ، ج‏ ۴۳، ص ۱۱۰ ۔

۳: مرعشی نجفی ، شهاب الدین ، ملحقات الحاق الحق، ج ۲۳، ص ۴۷۷ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 157