اخلاص، بہترین عبادت

Mon, 06/19/2023 - 08:33

امام محمد تقی علیہ السلام نے فرمایا: «أفضَلُ العِبادَةِ الإخلاصُ ؛ اخلاص، بہترین عبادت ہے» (۱)

تشریح:

ہر نیک اور صالح عمل ممکن ہے خطرات سے روبرو ہو جس کے نتیجہ میں اس کی جزاء اور اجر کم یا ختم ہوجائے ، انہیں میں سے «ریا» اور دیکھاوا نیک اور صالح اعمال کے لئے سب بڑا خطرہ ہے ، جس سے دامن بچانا ہر مومن کے لئے لازمی اور ضروری ہے وگرنہ عمل کی جزاء اور اجر ضائع ہوجائے گا ، اس مقام پر جو چیز عبادت کو محفوظ رکھ سکتی ہے وہ «اخلاص» ہے ، اخلاص یعنی نیت میں اخلاص پیدا کرنا کہ خدا کے علاوہ کسی اور کے لئے نیک عمل انجام نہیں دیں گے ، یہی وہ وجہ ہے کہ امام محمد تقی علیہ السلام نے اپنی اس حدیث میں «اخلاص» کو اہم ترین اور افضل ترین عبادت شمار کیا ہے ۔

عمل میں اگر اخلاص نہ ہو ، اگر عمل خدا کے علاوہ کسی اور کی خوشنودی کے لئے انجام دیا جائے تو پھر اپنی کامیابی اور سعادت کی توقع بے جا ہے ۔

سعدی کہتے ہیں :

زهد با نیّت پاک است

نه با جامه ی پاک صدق پیش آرا

که اخلاص به پیشانی نیست

اخلاص یہ ہے کہ «بنده» اپنی عبادتوں کی انجام دہی میں اپنے «مولا» یعنی خدا کی رضا اور اس کی اطاعت کے سوا کسی اور کی رضا اور اطاعت و پیروی کو نگاہ میں نہ لائے ، نیز ہوا و ہوس کا بھی شکار نہ ہو ، خود نمائی ، تظاھر اور اپنی جانب لوگوں کی توجہ جلب کرنے کے لئے عبادت انجام نہ دے یعنی «جہاد با نفس» کا مرقع ہو ۔

اگر چہ شیطان خدا کے بندوں کی نیت خراب کرنے میں کوشاں رہتا ہے مگر خدا کے مخلص بندے شیطان کی کوششوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ وہ «خدا کے بندے» ہیں ، اپنے نفس اور شیطان کے غلام نہیں ہیں ۔

مخلصانہ عبادت ، مخلصانہ جہاد اور مخلصانہ انفاق میں دوام اور اجر و ثواب موجود ہے نیز خدا کی قربت و بہشت کا سبب ہے لہذا ہم اخلاص کو اپنی اولین ترجیح بنائیں تاکہ عمل «الھی رنگ» میں ڈھل جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: تنبيہ الخواطر، ج۲ ، ص ۱۰۹ ، و حلّی ، وَرّام بن ابی ‌فراس ، تفسیر امام عسکری علیہ السلام، ص ۳۲۹ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 44