فرزندان حضرت ادم علیہ السلام کو گمراہ کرنے پر شیطان کی قسم

Tue, 04/25/2023 - 08:14

شیطان نے بارگاہ الھی سے نکالے جانے کے بعد خداوند متعال سے کچھ درخواست کی ، از جملہ اس نے کہا کہ مجھے قیامت کے دن تک جب انسان دوبارہ زندہ کئے جائیں گے مہلت دے تو خداوند متعال نے فرمایا کہ میں نے تجھے مہلت دے دی « قَالَ اَنۡظِرۡنِیۡۤ اِلٰی یَوۡمِ یُبۡعَثُوۡنَ قَالَ اِنَّکَ مِنَ الۡمُنۡظَرِیۡنَ » اس نے کہا: مجھے اس دن تک کی مہلت دے جس دن لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے ، ارشاد ہوا بیشک تو مہلت دیئے جانے والوں میں سے ہے ۔ (۱) شیطان اپنی اس مراد اور مقصود کو پانے کے بعد خدا سے کہا کہ پروردگارا ! تجھے تیری عزت کی قسم میں بجز تیرے خالص بندوں کے تمام فرزندان ادم [علیہ السلام] کو گمراہ کروں گا ، بہکاوں گا « قَالَ فَبِعِزَّتِکَ لَاُغۡوِیَنَّہُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ اِلَّا عِبَادَکَ مِنۡہُمُ الۡمُخۡلَصِیۡنَ » اس نے کہا: تیری عزّت کی قسم! میں ان سب لوگوں کو ضرور گمراہ کرتا رہوں گا سوائے تیرے اُن بندوں کے جو چُنیدہ و برگزیدہ ہیں ۔ (۲) کیوں کہ مخلصین بندے خدا کے اطاعت گزار ہیں اور وہ خدا کے علاوہ کی پیروی نہیں کرتے یعنی خدا کے علاوہ کوئی بھی چیز ان پر حکمرانی نہیں کرتی ۔

پھر شیطان نے خداوند متعال کو خطاب کرکے کہا کہ خدایا ! اس بنا پر کہ تو نے مجھے اپنی بارگاہ سے نکال دیا اور ذیل و خوار کردیا یقینا انسانوں کے فریب دینے اور انہیں گمراہ کرنے کے لئے کمین کروں گا ، انہیں سامنے سے ، پیچھے سے ، داہنی جانب سے اور بائیں جانب سے یعنی تمام ممکن راستوں سے بہکاوں گا جس کے نتیجہ میں تو انسانوں کی اکثریت شکرگزار نہ پائے گا، خداوند متعال نے بھی شیطان سے کہا کہ تو ذیل و رسوا ہوچکا ہے دور ہوجا ، اس مقام و بارگاہ سے نکل جا ، انسانوں میں سے جو بھی تیری پیروی اور اطاعت کرے گا یقینا وہ جہنم کا ایندھن بنے گا « قَالَ فَبِمَاۤ اَغۡوَیۡتَنِیۡ لَاَقۡعُدَنَّ لَہُمۡ صِرَاطَکَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ ثُمَّ لَاٰتِیَنَّہُمۡ مِّنۡۢ بَیۡنِ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مِنۡ خَلۡفِہِمۡ وَ عَنۡ اَیۡمَانِہِمۡ وَ عَنۡ شَمَآئِلِہِمۡ ؕ وَ لَا تَجِدُ اَکۡثَرَہُمۡ شٰکِرِیۡنَ قَالَ اخۡرُجۡ مِنۡہَا مَذۡءُوۡمًا مَّدۡحُوۡرًا ؕ لَمَنۡ تَبِعَکَ مِنۡہُمۡ لَاَمۡلَـَٔنَّ جَہَنَّمَ مِنۡکُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ » ابلیس نے کہا: پس جس طرح تو نے مجھے گمراہ کیا ہے مجھے قَسم ہے کہ میں تیرے سیدھے راستہ پر بیٹھ جاؤں گا سامنے ,پیچھے اور داہنے بائیں سے آؤں گا اور تو اکثریت کو شکر گزار نہ پائے گا فرمایا کہ یہاں سے نکل جا تو ذلیل اور مردود ہے جو بھی تیرا اتباع کرے گا میں تم سب سے جہّنم کو بھردوں گا ۔ (۳)  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ اعراف ، ایت ۱۴ و ۱۵۔

۲: قران کریم ، سورہ ص ، ایت ۸۲ و ۸۳ ۔

۳: قران کریم ، سورہ اعراف ، ۱۶ تا ۱۸ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 148