بدی کا نیکی میں بدلنا ؛ ایک تشبیہ

Wed, 11/02/2022 - 08:07

انقلاب ، انسانی فطرت کا اہم حصہ اور رکن ہے ، اگر انسان کے اندر انقلاب اور کسی قسم کی تبدیلی رونما نہ ہو تو وہ انسان مردہ ہے ، امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اگر انسان کے اج اور کل میں کوئی فرق نہ ہو تو وہ انسان خسارہ میں ہے ۔ (۱) اسی بنیاد پر مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم اور دیگر ائمہ معصومین علیھم السلام نے بارہا اور بارہا انسانوں کو ہر شب و روز اپنے نفس کے محاسبہ کی تاکید فرمائی ہے ، ہم اس مقام پر ایک مثال پیش کر رہے ہیں تاکہ میری بات واضح و روشن ہوجائے ۔

اپ جب گوبر یا بکری کی مینگنی جیسی چیزوں کو پھلوں کی جڑوں میں ڈالیں گے تو کچھ لوگ یہ کہیں گے کہ اس سے بدبو آرہی ہے اس گندگی کو یہاں کیوں لائے ہیں؟ جواب ملے گا کہ کچھ دن ٹھرئے یہی کھاد خوشبو میں بدل جائے گی ، کچھ دنوں بعد یہ کھاد مٹی کا حصہ بن جائے گی اور پھر آہستہ آہستہ پھول کی جڑوں کی غذا بنے گی اور پھر ایک ماہ سے تین ماہ میں جب باغ میں پھولوں کی بہار آگی تو سب کہیں گے کیا پھولوں کی خوشبو پھیلی ہے ، اب گوبر اور کھاد کی بدبو نہیں رہی ، یہ وہ مقام ہے جس کی جانب ایت کریمہ " إنَّ الحَسَناتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئات ؛ نیکیاں برائیوں کو ختم کردیتی ہیں" (۳) کی جانب اشارہ کیا ہے ، یا ایک دوسرے مقام پر قران کریم نے یوں فرمایا : «يُبَدِّلُ اللهُ سَيِّئاتِهِمْ حَسَناتٍ» (۴) خداوند سبحان برائیوں کو نیکیوں میں بدل دیتا ہے ، البتہ اس کا ھرگز مقصد یہ نہیں ہے کہ اپ جھوٹ بولیں اور اس کی جگہ سچ لکھا جائے ، ایسا کچھ بھی نہیں ہے بلکہ جب انسان اپنے اندر انقلاب لے ائے اور بدل جائے تو برے انسانوں کی فہرست سے نکل کر اچھوں کی لیسٹ میں پہنچ جاتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قال امام الکاظم علیه‌ السلام: مَن استَوى يَوماهُ فَهُوَ مَغبونٌ و مَن كانَ آخِرُ يَومَيهِ شَرَّهُما فَهُوَ مَلعونٌ و مَن لَم يَعرِفِ الزِّيادَةَ في نَفسِهِ فَهُوَ في نُقصانٍ و مَن كانَ إلَى النُّقصانِ فَالمَوتُ خَيرٌ لَهُ مِنَ الحَياةِ ۔ بحارالأنوار، ج 78، ص327 ۔

۲: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم : حاسِبوا أنْفُسَكُم قَبلَ أنْ تُحاسَبوا ۔ مجلسی ، محمد باقر، بحار الأنوار ، ج 70 ، ص 73 ، حدیث 26 ۔

۳: قران کریم ، سورہ هود ، ایت 114 ۔

۴: قران کریم ، سورہ فرقان ، 70 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52