حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) معصوم اماموں کی نگاہ میں

Wed, 10/26/2022 - 07:57

چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے سلسلہ میں فرماتے ہیں کہ « میری اولاد میں سے ایک لڑکی شھر قم میں انتقال کرے گی جس کا نام فاطمہ ہے ، اس کی شفاعت سے تمام شیعہ جنت میں داخل ہوں گے ۔ » (۱)

اٹھویں امام حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے زیارت نامہ میں ارشاد فرماتے ہیں کہ «یا فاطمه اشفعی لی فی الجنه» اے فاطمہ [سلام اللہ علیھا] جنت میں میری شفاعت فرمائیں ، اس شفاعت کی علت کے سلسلہ میں یوں بیان ہوا ہے کہ «فان لک عندالله شأناً من الشأن» کیوں کہ خدا کے نزدیک اپ کی عظیم شان و منزلت ہے ۔ (۲) اور شاید اس مقام پر حضرت (ع) کی شان و منزلت سے مراد وہ رابطہ ہے جو اولیائے الھی اور خداوند متعال کے درمیان قائم ہے اور حضرت فاطم معصومہ قم سلام اللہ علیھا کا خداوند متعال سے وہی رابطہ ہے ۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱: شوشتری (تستری)، قاضی نورالله، مجالس المؤمنین ج 1، ص 83؛ اور «بحارالانوار» ج 60، ص 228، ح 59؛ اور سفینه البحار، ج 2، ص 376 ۔

۲: زیارت نامه حضرت معصومہ علیها السلام، اور «بحارالانوار» ج 102، ص 266 ۔

۳: حرم حضرت معصومہ قم علیها السلام میں شیخ علی پناه اشتهاردی کی تقریر سے اقتباس ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 69