پردہ فطری تقاضا

Sun, 09/25/2022 - 07:46

عفت و پاكدامنی، عورت کی خلقت اور فطرت کا لازمہ اور تقاضا ہے ، عفت اور پاکدامنی کا وہ بلند مقام ہے جس کی خود خواتین خواہا٘ں ہیں اور دوسرے بھی عورت کو اسی حالت میں دیکھنا پسند کرتے ہیں ، دین اسلام نے بھی پردہ کو عورت اور معاشرہ کی خیر و صلاح سمجھتے ہوئے اس پر پردہ اور حجاب لازمی قرار دیا تاکہ عورت کی باطنی طہارت اور عفت ، بیرونی عفت و طہارت سے ہماھنگ رہے اور عورت کو ایک حقیر پروڈیکٹ بنا کر مجمع عام میں نہ لایا جائے جیسا کہ درحال حاضر مغربی معاشرہ اس کا شکار ہے ۔

قران کریم نے بھی اپنی ایات میں پردہ کی حکمت اور اس کے فلسفہ کی جانب اشارہ کیا ہے جسے ہم اس مقام پر اشارہ کررہیں :

۱: مرد اور عورت کی باطنی طھارت اور کثافتوں سے اس کا الودہ نہ ہونا ۔

جیسا کہ انسان کو اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اسی طرح اس کے لئے باطنی اور ذھنی طھارت بھی بہت ضروری ہے کہ اگر اس کی رعات نہ کی جائے تو انسان کی روح مسموم ہوجائے گی اور اس کے نہایت ہی خطرناک نتائج سامنے ا سکتے ہیں کہ جو جسمانی مسمومیت سے کہیں زیادہ خطرناک ہے ، قران کریم کی بعض ایات نے بھی روحانی صحت کی جانب اشارہ کیا ہے ۔

قرآن کريم نے پیغمبر خدا کی بیویوں سے روبرو ہونے اور ان سے انداز گفتگو کے سلسلہ میں فرمایا :  « ... وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ ...[1]

اور جب تم اُن (اَزواجِ مطّہرات) سے کوئی سامان مانگو تو اُن سے پسِ پردہ پوچھا کرو، یہ (ادب) تمہارے دلوں کے لئے اور ان کے دلوں کے لئے بڑی طہارت کا سبب ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

1: قران کریم ، سورہ احزاب ، ایت 53 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 65