رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای ۲۰ صفر ۱۴۲۷ ھجری قمری مطابق ۲۱ مارچ ۲۰۰۶ عیسوی کو نوروز کے موقع پر اپنی تقریر میں روز اربعین کی اہمیت ، عظمت ، بلندی اور بزرگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ « حسینی مقناطیسی کشش کا آغاز اربعین کے دن سے ہے جس نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے بوڑھے اور عظیم المرتبت صحابی جابر بن عبد الله انصاری رضوان اللہ علیہ کو مدینہ منورہ سے کربلا کی سمت کھینچ لیا ، یہ وہ مقناطیسی توانائی ہے جو صدیوں گزر جانے کے بعد اج بھی ہمارے دلوں میں باقی ہے » ۔
اربعین پیدل مارچ کی اہمیت
حجت الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان اپنے ایک بیان میں کہتے ہیں روایت میں موجود ہے کہ امام زمانہ حضرت حجت ابن الحسن العسکری عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف جب ظھور فرمائیں گے تو اہل عالم کو خطاب کرکے پانچ آواز دیں گے ؛ إذا ظهر القائم (عج) قام بين الركن و المقام و ينادي بنداءات
خمسة: الأول: ألا يا أهل العالم أنا الإمام القائم ؛ اے اہل عالم میں امام قائم ہوں ۔
الثاني: ألا يا أهل العالم أنا الصمصام المنتقم ؛ اے اہل عالم میں منتقم خون امام حسین ہوں ۔
الثالث: ألا يا أهل العالم إن جدّي الحسين قتلوه عطشان ؛ اے اہل عالم میرے جد [داد] امام حسین علیہ السلام دشت کربلا میں پیاسے شھید کئے گئے ۔
الرابع: ألا يا أهل العالم إنّ جدّي الحسين عليه السّلام طرحوه عريانا ؛ اے اہل عالم میرے دادا امام حسین علیہ السلام کے جسم اطھر کو کربلا میں بے گور و کفن چھوڑ دیا گیا ۔
الخامس: ألا يا أهل العالم إنّ جدّي الحسين عليه السّلام سحقوه عدوانا ؛ اے اہل عالم میرے دادا امام حسین علیہ السلام کربلا کے بن میں چھلنی چھلنی کردیئے گئے و۔۔۔۔۔ (۱)
یعنی امام زمانہ حضرت حجت ابن الحسن العسکری عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف امام حسین علیہ السلام کے وسیلہ اپنی معرفی فرمائیں گے اور یہ اس بات کا لازمہ ہے کہ اس زمانے کے تمام انسانوں کو امام حسین علیہ السلام کی شناخت حاصل ہوچکی ہوگی ، البتہ ابھی پوری دنیا امام حسین علیہ السلام کو نہیں پہچانتی کہ اس کی بنیاد ہم ہیں کیوں کہ ہم نے ابھی تک انہیں مکمل طور سے دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا ، اربعین پیدل مارچ اس کا بہترین موقع ہے کہ ہم امام حسین علیہ السلام کی با عظمت شخصیت کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور انہیں پہچنوائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: إلزام الناصب، ج۲، ص۲۳۳ ۔
Add new comment