Sat, 09/24/2022 - 04:40
رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رہ فرماتے ہیں کہ مقبولہ عمر ابن حنظلہ ولایت فقیہ کی مشروعیت پر دلالت کرتی ہے کیوں کہ :
ایک : امام جعفر صادق علیہ السلام نے شیعوں کو استعماری اور استکباری بادشاہوں اور حکمرانوں کے پاس جانے سے منع کیا ہے جیسا کہ حضرت علیہ السلام نے اس سلسلہ میں ایت کریمہ سے استدلال فرمایا ہے ۔
دو: روایت میں «حاکما» سے مراد حاکم ہے کہ جو حکومت کے تمام جوانب اور گوشہ کو شامل ہے اسی بنیاد پر حضرت نے لفظ «قاضیا» کے بجائے لفظ «حاکما» کا استعمال کیا ہے ۔
Add new comment