بخشش و غفران کے معنی

Wed, 08/31/2022 - 05:53

قران کریم نے بخشش و غفران کو خطا اور گناہ پر پردہ ڈالنے کے معنی میں استعمال کیا ہے ، جیسا کہ سورہ مومنون کی ۹۶ ویں ایت شریفہ میں ایا ہے : " ادْفَعْ بِالَّتِی هِیَ أَحْسَنُ السَّیِّئَةَ ۚ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا یَصِفُونَ ؛ اور آپ برائی کو اچھائی کے ذریعہ رفع کیجئے کہ ہم ان کی باتوں کو خوب جانتے ہیں " ۔

بخشش کا یہ وہ مرحلہ ہے جس میں خدا کے خاص بندے عفو وبخشش سے بہت اگے بڑھ کر برائیوں کو اچھائیوں میں بدل سکتے ہیں اور خطاوں کے مقابل خندہ روی سے پیش آسکتے ہیں ۔

ایات قران کریم میں غور کرنے سے یہ بات روشن اور واضح ہوتی ہے کہ عفو اور بخشش کا حَسِین ترین اور سب سے بہتر وہ مرحلہ ہے جب انسان انتقام اور بدلہ لینے کی طاقت رکھے مگر بخش دے جبکہ اگر وہ انتقام لینا چاہے تو کوئی بھی اس کی سرزنش نہیں کرے گا ۔

یہ شاید اس گوشے اور خدا کی اس صفت کا بیانگر ہے کہ خداوند متعال ہر چیز پر قادر ہونے کے باوجود اپنے بندے کی تمام خطاوں کو بخش دیتا ہے ہم انسانوں کے لئے عظیم درس ہے کہ انتقام ، قصاص اور بدلہ لینے کی طاقت رکھنے کے باوجود ایک دوسرے کو بخش دیں تاکہ ھمارے دل کینے سے خالی ہوسکیں اور ایک پرسکون اور حَسِین بہاروں سے بھری زندگی بسر کرسکیں کہ جو خدائے وحدہ لاشریک کو بہت زیادہ پسند ہے ۔

البتہ تمام ان مقامات پر جس جگہ خطا کار اور گستاخ انسان اپنے کئے ہوئے پر اور اپنی خطاوں پر نہ پچھتائے ، شرمندہ نہ ہو بلکہ اور جری ہوجائے تو ایسے مقام پر عفو و بخشش اور گذشت ، فقط بے معنی ہی نہیں بلکہ ھرج و مرج اور گناہوں میں افزودگی کا سبب ہے ، بخشش اس مقام پر صحیح ہے جو دوسروں کے لئے درس عبرت ہو اور خود خطا کار انسان اپنی اصلاح کرسکے ۔

قرآن کریم نے سورہ بقرہ کی ۲۶۳ ویں ایت کریمہ میں فرمایا: « قَوْلٌ مَعْروفٌ وَ‌ مَغْفِرُةٌ خیرٌ مِنْ صَدَقَةٍ یتْبَعُها اَذی وَ اللهُ غَنِی حلیمٌ ؛ سائل سے نرمی کے ساتھ گفتگو کرنا اور درگزر کرنا اس صدقہ سے کہیں بہتر ہے جس کے بعد (اس کی) دل آزاری ہو، اور اللہ بے نیاز بڑا حلم والا ہے » ۔ (۲)

نیز قرآن کریم نے سورہ بقرہ کی ۱۷۳ ویں شریفہ میں فرمایا: «فَمَنْ عُفِی لَهُ مِنْ اَخیهِ شَیءُ، فَاتّباعٌ بِالْمَعروفِ وَ اَداءٌ اِلَیهِ بِاِحسانٍ… ؛ اب اگرکسی کو مقتول کے وارث کی طرف سے معافی مل جائے تو نیکی کا اتباع کرے اور احسان کے ساتھ اس کے حق کو ادا کردے » ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ مومنون ، ایت ۹۶ ۔ 

۲: قران کریم ، سورہ بقرہ ، ایت ۲۶۳ ۔

۳: قران کریم ، سورہ بقرہ ، ایت ۱۷۳ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 60