پہلی تاریخ کو سوره واقعہ کا خاص عمل ؛ ضرور انجام دیں (۲)

Mon, 08/29/2022 - 09:15

سورہ واقعہ کی تلاوت کے بعد کی دعا

سورہ واقعہ کی تلاوت کے بعد ہر مرتبہ اس دعا کو پڑھے ۔

اللّهم ارزُقْنی رزقاً حلالا ًطیبا ًواسعاً مِنْ غیرِ کدٍّ واستَجِب دَعْوَتی مِن غَیرِ ردٍّ وأَعُوذُبِکَ مِنَ الفَضیحَتَیْن الفقرِوالدَّیْنِ وَادْفَعْ عنّی هذَیْن بحق الأِمامَیْن السِبْطَیْنِ اَلحَسنِ والحُسَین علیهماالسلام اَللّهم یا رازقَ المُقلّین و یا راحِمَ الْمَساکین ویا ذاالقُوهِ المَتین ویا غیاثَ المُسْتَغیِثین ویا خیرَ النّاصرین ایّاکَ نَعْبُدُ وایاک نَسْتَعین ۔

اللهم إنْ کانَ رزقی فِی السّماء فَأَنْزِلْهُ وإن کان فِی الأَرضِ فأخْرِجْهُ و إن کان بعیداً فَقَرّبْهُ وإن کان قریبا فیَسِّرْهُ وإن کان یسیرا فَکَثِّرْهُ وإن کان کثیرا فَحَلّلهُ وإن کان حلالا فَطَیّبْهُ و إن کان طیبا فَبارِکْهُ لنا برحمتک یا أَرْحَمَ الرّاحمین وصَلِّ علی محمدٍ وآله الطاهرین ۔

خداوند ! مجھے بغیر سختیوں اور پریشانیوں کے حلال ، پاک اور کثیر رزق عطا فرما ، بغیر رد کئے ہوئے میری درخواست اور دعا کو قبول فرما ، خدایا میں تیری بارگاہ میں اپنے فقر اور قرض کے سلسلہ میں پناہ مانگتا ہوں اور امام حسن و امام حسین علیهما السلام کے صدقہ میں ان دونوں یعنی فقر اور قرض سے مجھے دور رکھ ، اے ضرورت مندوں کو روزی دینے والے ! اے مسکینوں پر رحم کرنے والے ، اے قادر مطلق، اے فریاد کرنے والوں کے فریاد رس اور اے مددگاروں کے مددگار ، فقط تیری ہی عبادت کرتا ہوں اور فقط تجھ سے ہی مدد چاہتا ہوں ۔

خدایا ! اگر ایک میرا رزق اسمانوں پر ہے تو اسے زمین پر پہنچا دے ، اگر زمین میں دفن ہے تو اسے باہر لا دے ، اگر دور ہے تو اسے میرے نزدیک کردے ، اگر قریب ہے تو اسے اسان اور سہل کردے ، اگر کم ہے تو اسے زیادہ کردے ، اگر کثیر ہے تو اسے میں میرے لئے حلال قرار دے ، اگر حلال ہے تو اسے میرے لئے طیب و طاھر قرار دے اور اگر پاک و صاف ہے تو اسے میرے لئے خیر و برکت کا سبب قرار دے ، اے مہربان ، اے بے نیاز، محمد اور ال محمد پر درود و صلوات بھیج ۔

سورہ واقعہ کے تلاوت اور ورد کے کثیر فضائل و برکات ہیں جن میں سے کچھ کا ہم اس مقام پر تذکرہ کر رہے ہیں :

۱: سورہ واقعہ کی تلاوت رزق میں زیادتی اور کثرت کا سبب ہے ۔

۲: حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے منقول ہے کہ جو بھی سورہ واقعہ کی ہر شب تلاوت کرے گا پریشانیاں اور مصیبتیں اس سے دور رہیں گی ۔

۳:امام جعفر صادق علیہ السلام سے سورہ واقعہ کی تلاوت کے سلسلہ میں منقول ہے کہ ہر شب سورہ واقعہ کی تلاوت کرنے والا سونے سے پہلے خداوند متعال سے ملاقات کرے گا اس حال میں کہ اس کا چہرہ چودہویں کے چاند کے مانند منور ہوگا ۔

۴: امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایک دوسرے مقام پر یوں نقل ہے کہ جو بھی جنت کا مشتاق ہے وہ سورہ واقعہ کی تلاوت کیا کرے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱:  کتاب گنج های معنوی ، صفحه 153 ۔

1 - السعة و الرزق الشیخ محمد الکلباسی الحائری « قدس سره » : 59 .

2 – الصحیفة الفاطمیة الجامعة ص 178 و 179 .

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
15 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 73