پہلی تاریخ کو سوره واقعہ کا خاص عمل ؛ ضرور انجام دیں (۱)

Mon, 08/29/2022 - 08:06

مرحوم علامہ مجلسی امام سجاد علیہ السلام سے نقل کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں : جب بھی سموار (پیر) کے دن قمری مہینہ کی پہلی تاریخ ہو تو سورہ واقعہ کا ورد کرو اور اس ورد کو چودہ تاریخ تک مسلسل انجام دو ، اس طریقہ سے کہ پہلے دن ایک مرتبہ ، دوسرے دن دو مرتبہ ، تیسرے دن تین مرتبہ ، اسی طرح ہر روز تاریخ کے مطابق تعداد میں اضافہ کرتے رہو یہاں تک چودہ تاریخ کو چودہ عدد پڑھو نیز ان ایام کے درمیان جمعرات کو سورہ واقعہ کی تلاوت کے بعد اس دعا کو ایک بار پڑھو ۔

سوره واقعہ کا ورد شروع کرنے سے پہلے نماز صبح کی طرح دو رکعت نماز حاجت پڑھے اور اس کے بعد حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کی تسبیح پڑھے اور ورد کا اغاز کرے ۔

شرائط:

♦ با وضو ہونا ۔

♦  رو بہ قبلہ ہونا ۔

♦  چودہ روز تک ہر روز پڑھنا.

♦ ایک نشست میں ختم کرنا ۔

♦  دن میں عمل کا انجام دینا ۔

♦  امام زمانہ کی سلامتی کے لئے ہر دن صدقہ دینا چاہے کم ہو ۔

♦ ایک ورد کے لئے ایک نیت کرنا اور اگر کئی حاجتیں ہوں تو ہر حاجتوں کے لئے ایک الگ الگ عمل کیا جائے ۔

جمعرات کے دن کی دعا

یا واحِدُ یا ماجِدُ یا جوادُ یا حلیمُ و یا حَنّانُ یا مَنّانُ یا کریمُ اسئلُک تُحفَهً مِن تُحفاتِکَ تَلُمَّ بِها شَعَثی و تُقضی بِها دَینی و تُصلِحُ بِها شَأنی برحمتِک یا سیِدیاللهم اِن کان رِزقی فِی السَّماءِ فَاَنزِلهُ و اِن کان فِی الارضِ فاَخرِجهُ و اِن کان بَعیداً فَقَرِّبهُ و اِن کانَ قَریبا فَیَسِّرهُ و اِن کان قَلیلاً فَکثِرهُ و اِن کان کَثیراً فَبارِک لی فیهُ فاَرسِلهُ عَلی اَیدی خِیارِ خَلقِک وَ لا تَحوَجنَ اِلی شُرِارِ خَلقِکَ ، و اِن لَم تَکُن فَکَونِهِ بکَینُونِیَّتِکَ و وحدانِیّتِکَ ۔

 اللهم اِنقَلب اِلی حَیثُ اکُونُ و لا تنقُلُنی اِلیه حَیثُ یَکُونُ اِنَّک علی کلِّ شَی ءٍ قدیرٍ یا رَحیمُ یا غِنِیٌ و صل علی محمدٍ اَتمِم عَلَینا نِعمَتِکَ و هنِئنا کَرامتِکَ یا ارحَمَ الراحمینَ ۔

اے خدائے واحد ، با عظمت ، مھربان ، شفیق ، اے صاحب منت و نعمت ، اے صاحب کرم میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں تیرے تحفہ میں سے ان تحائف کی جس کے وسیلہ میری پریشانی دور ، میرا قرض ادا ، میری حالت بہتر ہوجائے تیری رحمت کے وسیلہ اے میرے اقا و مولا !

خداوندا ! اگر ایک میرا رزق اسمانوں میں ہے تو اسے زمین پر نازل کردے اور اگر زمین پر ہے تو اسے باہر نکال دے ، اگر دور ہے تو اسے میرے قریب کردے ، اگر قریب ہے تو اسے اسان اور سہل کردے ، اگر کم ہے تو اسے زیادہ کردے ، اگر زیادہ ہے تو اس میں میرے لئے برکت قرار دے ، اسے بہترین لوگوں کے وسیلہ مجھ تک پہنچا ، میری ضرورت کو بدترین و پست ترین افراد سے وابستہ نہ کر اور اگر نہیں ہے تو اسے اپنی وحدانیت اور تقدس کے وسیلہ میرے لئے ایجاد کر اور ممکن بنا ۔

خداوندا ! میرے رزق کو میری جانب بھیج میں جس جگہ اور مکان میں سکونت اختیار کروں ، مجھے اس مکان کی جانب نہ بھیج جس جگہ میرا رزق ہو ، یقینا تو ہر چیز پر قادر اور توانا ہے ، اے مہربان ، اے بے نیاز، محمد اور ال محمد پر درود و صلوات بھیج ، اپنی نعمتیں مجھ پر تمام کر ، اپنی کرامتوں کی مجھ پر عنایت فرما ، اے دنیا و اخرت میں رحم کرنے والے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱:  کتاب گنج های معنوی ، صفحه 153 ۔

۲: الشیخ محمد الکلباسی الحائری ، السعة و الرزق ، ص 59 ۔

۳: الصحیفة الفاطمیة الجامعة ص 178 و 179 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53