غرور جاہلیت کی نشانی

Sun, 07/31/2022 - 08:33

رسول اسلام صلی الله علیه و آلہ وسلم نے فتح مکہ کے دن فرمایا : یَا أَیُّهَا النَّاسُ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَذْهَبَ عَنْکُمْ نَخْوَهْ الْجَاهِلِیَّهْ وَ تَفَاخُرَهَا بِآبَائِهَا إِنَّ الْعَرَبِیَّهْ لَیْسَتْ بِأَبٍ وَالِدٍ وَ إِنَّمَا هُوَ لِسَانٌ نَاطِقٌ فَمَنْ تَکَلَّمَ بِهِ فَهُوَ عَرَبِیٌّ أَمَا إِنَّکُمْ مِنْ آدَمَ (علیه السلام) وَ آدَم (علیه السلام) مِنَ التُّرَابِ وَ إِنَّ أَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقاکُمْ ۔ (۱)

اے لوگو ! خداوند متعال نے دوران جاہلیت کا نخوت و غرور ختم کردیا ، نسل و حسب و نسب پر فخر مٹا دیا ، عربیت کے لئے نسل ضروری نہیں بلکہ فقط یہ ایک زبان ہے کہ جسے بھی اتی ہو وہ عرب ہے ، اگاہ رہو کہ تم سب حضرت ادم علیہ السلام کی نسل سے ہو اور حضرت ادم علیہ السلام مٹی سے تھے ۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: مَن ذَهَبَ یَرى أَنَّ لَهُ عَلَى الآخَرِ فَضلاً فَهُوَ مِنَ المُستَکبِرینَ، (قالَ حَفصُ بنُ غیاثٍ): فَقُلتُ لَهُ إِنَّما یَرى أَنَّ لَهُ عَلَیهِ فَضلاً بِالعافیَهِ إذا رَآهُ مُرتَکِبا لِلمَعاصى، فَقالَ: هَیهاتَ هَیهاتَ! فَلَعَلَّهُ أَن یَکونَ قَد غُفِرَ لَهُ ما أتى وَ أَنتَ مَوقوفٌ مُحاسَبٌ أَما تَلَوتَ قِصَّهَ سَحَرَه موسى (علیه‌السلام) ۔ (۲)

خود کو دوسروں سے بہتر سمجھنے والا متکبر ہے ، حفص بن غیاث کہتے ہیں کہ میں نے امام علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا کہ اگر کسی گناہگار کو دیکھکر خود کو بے گناہ ہونے کی وجہ سے بہتر جاننا کیسا ہے؟ امام علیہ السلام نے فرمایا : ھرگز ھرگز کیا معلوم وہ گناہگار بخش دیا جائے مگر تمہیں حساب و کتاب کے لئے روک لیا جائے ، کیا تم نے جناب موسی علیہ السلام کے جادوگروں کی داستان نہیں پڑھی ؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱:  تفسیر اهل بیت علیهم السلام ج 14، ص 552 ۔ مجلسی ، محمد باقر، بحارالأنوار، ج 67، ص 278  و ج 67، ص 288 ۔

۲: کلینی ، کافى ، ج 8 ، ص 128 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34