غدیر؛ روز علمبرداری

Tue, 07/05/2022 - 06:27
غدیر

روایت کے مطابق غدیر کا دن ، روز علمبرداری ہے « يوم الدليل على الرواد » ۔

«رواد» رائد کی جمع ہے اور اہل لغت نے اسے علمبردار کے معنی میں استعمال کیا ہے ، یعنی غدیر کا دن علمبرداروں کی معرفی کا دن ہے ، امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کہ جو ایمان اور اسلام کے علمبردار ہیں ، اپ نے واقعہ غدیر کو اپنے لئے فضیلت شمار کیا اور فرمایا : غدیر ، اسلام اور ایمان میں پیش پیش رہنے والوں کی شناخت کا دن ہے ، فضائل میں پیش پیش رہنے والے اور امامت پر ایمان لانے میں پیش پیش رہنے والے ۔

پوشیدہ چیزوں کے ٖظاھر ہونے کا دن

روایت نے غدیر کے دن کو چپھی چیزوں کے ہویدانے ہونے کے دن سے بھی یاد کیا « هذا يوم ابدى خفايا الصدور و مضمرات الامور » اج دن وہ دن ہے جب دلوں میں چھپی اور پنہاں چیزیں ہویدا اور ظاھر ہوگئیں ۔

خطبہ غدیریہ کے اس ٹکڑے اور اس حصے میں دو باتوں کی جانب اشارہ ہے ، ایک مثبت گوشہ تو دوسرا منفی گوشہ ہے ، منفی گوشہ یعنی یہ کہ منافقت کی اگ پھر شعلہ ور ہوگی اور مثبت گوشہ یہ ہے کہ سچے مومنین کے دلوں میں پوشیدہ محبت علی علیہ السلام اشکار ہوگی ، خداوند متعال نے بھی غدیر کے دن پیغمبر (ص) کے دل میں چھپے جزبہ محبت و ولایت کو جسے اپ نے کافی عرصہ اور مدت سے اپنے دل پوشیدہ کر رکھا تھا اور اس کے ظاھر کرنے کی بہ نسبت خوفزدہ تھے ، خدا نے ظاھر کردیا ۔

محبوں کی شناخت کا دن  

روایت نے غدیر کے دن کو محبتوں اور چاہنے والوں کی شناخت کا دن بھی بتایا ہے « هذا يوم النصوص على اهل الخصوص »

پیغمبر اکرم (ص) نے اپنی بعثت کے اغاز سے لیکر حجت الوداع تک بارہا و بارہا اشارہ اور کنایہ میں امام علی علیہ السلام کی معرفی فرمائی تھی مگر غدیر کے دن بغیر کسی تکلف اور پردہ داری کے ، اشارہ اور کنایہ سے بہت دور ، خدا کے حکم سے امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت کا اعلان فرمایا «من كنت مولاه فعلى مولاه‏» (۱) جس کا میں مولا ہوں اس کے اس کے علی مولا ہیں ، آنحضرت (ص) نے اس طرح بے پردہ بیان کرکے ہر قسم کی توجیہ و بہانے بازی کا دروازہ بند کردیا ۔

اسی بنیاد پر امام علیہ السلام نے فرمایا کہ غدیر بے پردہ باتیں کرنے اور خواص کی معرفی کا دن ہے ۔

غدیر؛ انبیاء و اوصیائے الھی کا دن

روایت نے غدیر کے دن کو انبیاء اور اوصیائے الھی کے دن کا نام دیا ہے « هذا يوم شيث، هذا يوم ادريس و هذا يوم يوشع و هذا يوم‏ شمعون » اج کا دن شيث، ادريس، يوشع و شمعون کا دن ہے ۔

غدیر کے حوالے سے امام علیہ السلام کی گفتگو کے اس ٹکڑے میں بعض انبیاء اور اوصیائے الھی جیسے جناب شيث، ادريس، يوشع و شمعون کے نام کا تذکرہ ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: شیخ حُرّ عاملی، اثبات الهداة ، ج ۳ ، ص ۲۹۷ ۔  

۲: شیخ طوسی، مصباح المتهجد ، ص ۶۹۴ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 25