منکرین امام علی کے سلسلہ میں قران کی ۲۵ ایات (۲)

Sun, 07/03/2022 - 08:29
غدیر

گذشتہ سے پیوستہ

رسول خدا (ص) نے اپنے خطبہ غدیریہ میں منافقین اسلام اور مخالفین امام علی علیہ السلام کو عالم برزخ اور قیامت کے دن ہونے والے سخترین عذاب الھی سے ڈرایا ہے کہ ہم نے اپنی گذشتہ قسط میں بعض ایات کا حوالہ دیا تھا اور اس مقام پر ۲۵ ایات میں سے بعض کا تذکرہ کر رہے ہیں ۔

۳: أَنْ تُخَالِفُوهُ‏ فَتَزِلَّ قَدَمٌ بَعْدَ ثُبُوتِها إِنَّ اللَّهَ خَبِیرٌ بِما تَعْمَلُونَ ، اگر ان کی مخالفت کروگے تو تمھارا قدم اسلام پر جم جانے کے بعد لڑکھڑا جائے گا ، یقینا خداوند تمھارے اعمال سے آگاہ اور دانا ہے ۔ (۱)

۴: مَعَاشِرَ النَّاسِ إِنَّهُ جَنْبُ اللَّهِ الَّذِی ذَکَرَ فِی کِتَابِهِ فَقَالَ تَعَالَى- أَنْ تَقُولَ نَفْسٌ یا حَسْرَتى‏ عَلى‏ ما فَرَّطْتُ فِی جَنْبِ اللَّهِ‏ ؛ اے لوگو ! وہ "جَنْبُ اللہ" ہیں کہ جس کا خداوند متعال نے اپنی کتاب میں تذکرہ کیا ہے ، خداوند متعال نے فرمایا : کوئی شخص کہے گا ہائے افسوس! اس کمی اور کوتاہی پر جو میں نے اللہ کے حق (طاعت) میں کی اور میں یقیناً مذاق اڑانے والوں میں سے تھا ۔ (۲)

۵: مَعَاشِرَ النَّاسِ إِنَّمَا أَکْمَلَ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ دِینَکُمْ بِإِمَامَتِهِ فَمَنْ لَمْ یأْتَمَّ بِهِ وَ بِمَنْ یقُومُ مَقَامَهُ مِنْ وُلْدِی مِنْ صُلْبِهِ إِلَى یوْمِ الْقِیامَةِ وَ الْعَرْضِ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ فَأُولئِکَ حَبِطَتْ أَعْمالُهُمْ وَ فِی‏ النَّارِ هُمْ خالِدُونَ ؛ (۳) اے لوگو ! یقینا خدا نے تمھارا دین امامت کے وسیلہ کامل کردیا ، جو بھی اس کی اور اس کے فرزندوں کی جو میری ذریت اور نسل میں سے ہیں ، قیامت کے دن تک اور خدا سے روبرو ہونے تک ، امامت کو قبول نہ کرے گا تو اس کے اعمال نابود ہوجائیں گے اور ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا ، لایخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذابُ وَ لا هُمْ ینْظَرُون‏ ؛ (۴) نہ عذاب میں کسی قسم کی کمی ہوگی اور نہ ہی خدا کی رحمتوں کا ان پر سایہ ہوگا ۔  

۶: مَعَاشِرَ النَّاسِ آمِنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ النُّورِ الَّذِی أُنْزِلَ مَعَهُ‏ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَطْمِسَ وُجُوهاً فَنَرُدَّها عَلى‏ أَدْبارِها ؛ اے لوگو ! خدا اور اس کے رسول  اور اس کے ہمراہ نازل ہونے والے نور پر ایمان لے آو ، اس سے قبل کہ ہم چہروں کو مٹا دیں اور انہیں ان کی گذشتہ حالت پر لوٹا دیں ۔ (۵)

۷: مَعَاشِرَ النَّاسِ إِنَّهُ سَیکُونُ مِنْ بَعْدِی أَئِمَّةٌ یدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَ یوْمَ الْقِیامَةِ لا ینْصَرُونَ‏ ؛ اے لوگو ! بہت جلد ہمارے بعد ائمہ ہوں گے جو جہنم کی سمت دعوت دیں گے اور قیامت کے دن مدد نہ کریں گے ۔ (۵)

۸: مَعَاشِرَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ وَ أَنَا بَرِیئَانِ مِنْهُمْ مَعَاشِرَ النَّاسِ إِنَّهُمْ وَ أَنْصَارُهُمْ وَ أَتْبَاعُهُمْ وَ أَشْیاعُهُمْ‏ فِی الدَّرْکِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ ؛ اے لوگو ! خداوند متعال اور میں ان لوگوں سے بیزار ہوں ، اے لوگو ! وہ لوگ اور ان کے یاور مددگار ، ان کے پیرو اور شیعہ جہنم کے اخری طبقے میں ہوں گے ۔ (۶)  وَ لَبِئْسَ‏ مَثْوَى الْمُتَکَبِّرِینَ ؛ اور متکبرین کے لئے کیا بدترین جگہ ہے ۔  (۷)

۹: أَلَا لَعَنَ اللَّهُ الْغَاصِبِینَ وَ الْمُغْتَصِبِینَ وَ عِنْدَهَا سَنَفْرُغُ لَکُمْ أَیهَ الثَّقَلانِ ؛ خدا لعنت کرے غاصبان اور ان لوگوں پر جنہوں نے طاقت کے بل پر خلافت کو غصب کرلیا کہ اس حال میں جن و انس بہت جلد تمھارا حساب و کتاب کیا جائے گا ۔ (۸) فَ یرْسَلُ عَلَیکُما شُواظٌ مِنْ نارٍ وَ نُحاسٌ فَلا تَنْتَصِرانِ ؛ تم دونوں پر آگ کے خالص شعلے بھیج دیئے جائیں گے ، دھواں اور تم دونوں اِن سے بچ نہ سکو گے ۔ (۹)

۱۰: مَعَاشِرَ النَّاسِ قَدْ ضَلَّ قَبْلَکُمْ‏ أَکْثَرُ الْأَوَّلِینَ ؛ اے لوگو ! درحقیقت اُن سے پہلے لوگوں میں اکثر گمراہ ہوگئے تھے ۔ (۱۰) وَاللَّهُ لَقَدْ أَهْلَکَ الْأَوَّلِینَ ۔ وَ هُوَ مُهْلِکُ الْآخِرِینَ  قَالَ اللَّهُ تَعَالَى‏ أَ لَمْ نُهْلِکِ الْأَوَّلِینَ. ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِینَ. کَذلِکَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِینَ. وَیلٌ یوْمَئِذٍ لِلْمُکَذِّبِینَ ؛ اور خداوند متعال نے پچھلی قوموں کو مٹا دیا اور بعد والوں کو مٹا دے گا ، خداوند متعال نے فرمایا کہ کیا ہم نے پہلے والوں کو نہیں مٹا دیا ؟ پھر کیا دیگر مجرموں کو بھی ان کی سرنوشت سے دوچار نہ کیا ، جی ہاں ! ہم اس طرح مجرموں کے ساتھ پیش اتے ہیں ، اس دن جھٹلانے والوں کا سرانجام بہت برا ہے ۔ (۱۱)

۱۱: أَلَا إِنَّ أَعْدَاءَ عَلِی هُمْ أَهْلُ الشِّقَاقِ وَ النِّفَاقِ وَ الْحَادُّونَ وَ هُمُ الْعَادُّونَ وَ إِخْوَانُ الشَّیاطِینِ الَّذِینَ‏ یوحِی بَعْضُهُمْ إِلى‏ بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوراً ؛ اگاہ رہو کہ علی [ علیہ السلام] کے دشمن اہل تفرقہ ، منافق ،  جنگجو ، دشمن اور شیاطین کے بھائی ہیں ، جو ایک دوسرے کے دل میں ملمع کی ہوئی (چکنی چپڑی) باتیں دھوکہ دینے کے لئے ڈالتے رہتے ہیں ۔ (۱۲)

۱۲: أَلَا إِنَّ أَعْدَاءَهُمُ الَّذِینَ یسْمَعُونَ لِجَهَنَّمَ‏ شَهِیقاً وَ هِی تَفُورُ ۔ (۱۳)  وَ لَهَا زَفِیرٌ؛ أَلَا إِنَّ أَعْدَاءَهُمُ الَّذِینَ قَالَ فِیهِمْ- کُلَّما دَخَلَتْ أُمَّةٌ لَعَنَتْ أُخْتَها ؛ اگاہ رہو کہ ان کے دشمن وہ لوگ ہیں جو جہنم سے خوف ناک آواز سنیں گے اور وہ (آگ) جوش مار رہی ہوگی ۔ اور جہنم میں ہنگامہ بپا ہوگا ، اگاہ رہو یقینا ان کا دشمن وہ جن کے بارے میں ارشاد ہے: جب بھی کوئی جماعت (دوزخ میں) داخل ہوگی وہ اپنے جیسی دوسری جماعت پر لعنت بھیجے گی ۔ (۱۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

 ۱: قران کریم ، سورہ نحل ، ایت 94 ۔

۲: قران کریم ، سورہ زمر ، ایت 56 ۔

۳: قران کریم ، سورہ توبه ، ایت 67‏ ۔

۴: قران کریم ، سورہ بقره ، ایت 162 ۔

۵: قران کریم ، سورہ نساء ، ایت 47 ۔

۶: قران کریم ، سورہ قصص ، ایت 41 ۔

۷: قران کریم ، سورہ نساء ، ایت 145 ۔

۸: قران کریم ، سورہ نحل ، ایت 29 ۔

۹: قران کریم ، سورہ الرحمن ، ایت 31 ۔

۱۰: قران کریم ، سورہ الرحمن ، ایت 35 ۔

۱۲: قران کریم ، سورہ صافات ، ایت 71 ۔

۱۳: قران کریم ، سورہ مرسلات ، ایات 16 تا 19 ۔

۱۴: قران کریم ، سورہ انعام ، ایت 112 ۔

۱۵: قران کریم ، سورہ الملک ، ایت 7  ۔

۱۶: قران کریم ، سورہ اعراف ، ایت 38 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46