کربلا میں امام حسین کی قربانی بے مثال اور بقائے دین کی ضمانت ہے

Sat, 07/02/2022 - 04:37
مقصود علی ڈومکی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی عزاداری کونسل کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں دین اسلام کی بقاء و سربلندی کے لئے جو بے مثال قربانی دی وہ آج بھی اھل حق کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے اور کربلائی ہر دور میں باطل طاغوت کے خلاف سربکف ہو کر نکلتا ہے ، عشق حسین و ذکر حسین علیہ السلام بقائے دین کی ضمانت ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین ڈومکی نے بیان کیا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملت کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ملک بھر میں عزاداری کونسل تشکیل دی ہیں جو عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کو مقصد کربلا سے ھماھنگ کرنے کے ساتھ ساتھ عزاداری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے ۔

انہوں نے حکومت اور انتظامیہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا: ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ محرم الحرام کی میٹنگز کو خانہ پوری کی بجائے موثر انداز میں منعقد کریں ، ملت کی نمائندہ جماعتوں اور نمائندہ شخصیات کی شرکت کے بغیر انتظامیہ کی میٹنگز بے نتیجہ رہتی ہیں۔

سرزمین پاکستان کے اس شیعہ عالم دین نے تاکید کی: مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ اور رضا کار ملک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر قیام امن کے سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر عزاداروں کے تحفظ کے لئے اپنی خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا : عزاداری عبادت ہے اور یہ ہمارا آئینی حق ہے عزاداری میں رکاوٹیں اور پابندیاں ناقابل قبول ہیں پنجاب میں عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے یہ ملت عزاداری پر قدغن برداشت نہیں کرے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکریٹری تنظیم سازی خبر دی : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بڑی کمیٹی ہونے کے ناطے ملک بھر میں علماء خطباء ذاکرین اور بانیان مجالس پر مشتمل عزاداری کانفرنسز منعقد کر رہی ہے ، علماء خطباء و ذاکرین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قوم کو مقصد کربلا سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کی یزیدیت کو بے نقاب کریں۔

در ایں اثناء حجت الاسلام و المسلمین مقصود علی ڈومکی نے مرکزی عزاداری کونسل کے لئے برادر عارف حسین الجانی ، حجت الاسلام مولانا برکت علی مطہری ، برادر ملک اقرار حسین ، برادر ارشاد بنگش ، آصف رضا ایڈووکیٹ ، سید علی اکبر شاہ کو نامزد کیا جبکہ مرکزی عزاداری کونسل میں ہر صوبے سے مزید دو نمائندے لئے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ مرکزی عزاداری کونسل کی جانب سے ملک بھر کے صوبائی سیکرٹری داخلہ آئی جی پولیس اور وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھ کر عزاداری میں درپیش مسائل کی نشاندھی کی گئی ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
13 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 83