منکرین امام علی کے سلسلہ میں قران کی ۲۵ ایات (۱)

Sun, 07/03/2022 - 06:13
غدیر

رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی امت کو بارہا و بارہا خاندان وحی کے ساتھ ہر قسم کے غلط برتاو سے پرھیز اور انہیں فتنہ گروں کے ہاتھوں بھڑکائی ہوئی آگ کا ایندھن بننے سے دور رہنے کی سفارش فرمائی تھی اور انہیں اس سلسلہ میں متنبہ فرمایا تھا ۔

مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی (ص) نے 18 ذی ‌الحجہ سن 10 ھجری قمری کو حج الوداع سے واپسی میں غدیر کے مقام پر پہونچے کے بعد خدا کے حکم سے " یا ایھا الرسول بلغ ما انزل الیک من ربک" امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو خلیفة الله اور وصی پیغمبر (ص) کے عنوان سے اعلان فرمایا کہ اس خطبہ کو بہت سارے شیعہ اور سنی علماء نے اپنی معتبر کتابوں میں نقل کیا ہے ۔

اس خطبہ کے مختلف حصے ہیں اس کا ایک حصہ امیرالمومنین علی علیہ السلام کے فضائل و کمالات اور خداوند متعال کے نزدیک اپ کی منزلت اور اپ کے عظیم مقام کا بیانگر ہے ، اس خطبہ کا دوسرا حصہ اپ کے چاہنے والوں اور اپ کی پیروی کرنے والوں کی اہمیت و منزلت کا بیانگر ہے اور اسی خطبہ کا ایک اور حصہ اپ کی امامت سے روگردانی کرنے والوں اور اپ کا حق غصب کرنے والوں کے سلسلہ میں ہے ۔

رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی امت کو بار بار خاندان وحی کے ساتھ ہر قسم کے غلط برتاو سے پرھیز اور انہیں فتنہ گروں کے ہاتھوں بھڑکائی ہوئی اگ کا ایندھن بننے کہ بہ نسبت متنبہ فرمایا ، لیکن ان لوگوں نے رسول (ص) کی زبان مبارک سے سننے کے باوجود اپ کی نصیحت پر عمل نہ کیا اور عترت رسول اور آل محمد (ص) کا حق ضائع کیا ۔

رسول خدا (ص) نے اپنے خطبہ غدیریہ میں متعدد ایات سے استفادہ کرتے ہوئے منافقین کے چہرہ سے نقاب ہٹائی اور آنحضرت (ص) نے منکرین امامت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا چہرہ سب کے سامنے پیش کردیا نیز انہیں عالم برزخ اور قیامت کے دن ہونے والے سخترین عذاب الھی سے ڈرایا کہ ہم اس مقام پر ان ۲۵ ایات کا تذکرہ کر رہے ہیں ۔

۱: فَاحْذَرُوا أَنْ تُخَالِفُوهُ فَتَصْلَوْا نَاراً وَقُودُهَا النَّاسُ وَ الْحِجارَةُ أُعِدَّتْ لِلْکافِرِینَ‏ ؛ [اے لوگو] ان [امام علی علیہ السلام] کی مخالفت سے پرھیز کرو کہ اس کا سر انجام آگ ہے جیسا کہ قران کریم نے فرمایا :  اس آگ سے بچو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔ (۱)

۲: أَلَا إِنَّ جَبْرَئِیلَ خَبَّرَنِی عَنِ اللَّهِ تَعَالَى بِذَلِکَ وَ یَقُولُ مَنْ عَادَى عَلِیّاً وَ لَمْ یَتَوَلَّهُ فَعَلَیْهِ لَعْنَتِی وَ غَضَبِی فَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ ما قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَ اتَّقُوا اللَّهَ‏ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ؛ اگاہ رہو کہ جبرئیل نے خداوند متعال سے ہمیں خبر دی ہے کہ جو علی [علیہ السلام] سے دشمنی کرے گا اور ان کی ولایت کو قبول نہ کرے گا اس پر خدا کی لعنت و غضب ہو، پس ہر شخص کو دیکھتے رہنا چاہئے کہ اس نے کل (قیامت) کے لئے آگے کیا بھیجا ہے، اور تم اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک اللہ اُن کاموں سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو ۔ (۲)

جاری ہے ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ بقره ، ایت 24 ۔

۲: قران کریم ، سورہ حشر ، ایت 18 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 38