غدیر کی عظمت و منزلت کے سلسلہ میں گفتگو اور قلم چلانا کوئی اسان کام اور ہر کسی کے بس کی بات نہیں ، غدیر کے سلسلہ میں وہی بول سکتا ہے اور لکھ سکتا ہے جس نےغدیر کی تخلیق کی ہو کیوں کہ غدیر رسالت و امامت کی وہ سنہری گھڑی ہے جب مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خدا کے حکم سے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت ، خلافت اور وصایت کا اعلان فرمایا ۔
قران کریم کی ایت کریمہ « يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ ؛ اے رسول! جو کچھ آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے وہ پہنچا دیجئے » (۱) اس کی بات کی بیانگر ہے کہ غدیر میں خدا کا ارادہ شامل ہے ، غدیر کے دن رسول اسلام (ص) ، خدا کے ارادہ کو جامہ عمل پہنانے پر موظف ہوئے اور اپ نے « من كنت مولاه فعلى مولاه ؛ میں جس کا مولا ہوں علی اس کے مولا ہیں » کے وسیلہ علی علیہ السلام کو مسلمانوں کا ولی اور ذمہ دار ہونے کا اعلان فرمایا ۔
غدیر؛ روز ارادہ خدا اور ابلاغ حکم الہی
« فانزل الله على نبيه فى يوم الدوح ما بين به عن ارادته فى خلصائه و ذى اجتبائه و امره بالبلاغ » خداوند متعال نے اونچے اور مضبوط درختوں کے دن جو کچھ بھی اس نے اپنے مخلص اور منتخب بندے کے لئے ارادہ کیا تھا اپنے پیغمبر [ص] پر نازل کیا اور اسے حکم دیا کہ لوگوں تک پہونچا دے [يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ ؛ اے رسول! جو کچھ آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے وہ پہنچا دیجئے ] ۔
لفظ «دوح» لمبے ، اونچے اور قدرتمند درختوں کے معنی میں ہے ، یہ لفظ درحقیقت غدیر خم کا جغرافیا بیان کرتا ہے کہ " اس اونچے اور مضبوط درختوں کے دن " ایت نازل ہوئی ، وہ دن ۱۸ ذی الحجہ کا دن ہے ، جس دن حضرت جبرئیل امین مرسل اعظم (ص) پر نازل ہوئے اور اپ کو حکم الھی پہونچایا « يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ ؛ اے رسول! جو کچھ آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے وہ پہنچا دیجئے » (۳) کہ حاجیوں کے بھرے مجمع میں علی علیہ السلام کی ولایت کا اعلان فرمائیں ۔
ایت کریمہ میں موجود اس ٹکڑے « بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ » سے بات واضح ہے کہ غدیر کا دن امام علی علیہ السلام کی ولایت و خلافت کے اعلان کا دن ہے ، اس دن لوگوں کو فقط اس بات سے اگاہ کیا گیا ہے کہ خدا نے اپنے «ولى» کو منصوب کردیا اور پغمبر (ص) کو موظف کیا کہ وہ لوگوں کو اس بات اگاہ کردیں ۔
خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سبھی مو موالیان امام علی علیہ السلام میں قرار دے اور راہ ہدایت و امامت پر چلنے کی توفیق نصیب کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: قران کریم ، سورہ مائدہ ، ایت ۶۷ ۔
۲: قران کریم ، سورہ مائدہ ، ایت ۳ ۔
۳: قران کریم ، سورہ مائدہ ، ایت ۶۷ ۔
Add new comment