حج پر جانے والے پہلے کربلا کو سمجھیں

Sat, 07/02/2022 - 05:12
مولانا اشفاق وحیدی

ملبرون آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں حج کے موضوع پر گفتگو کرتے ھوئے کہا : حج پر جانے والے پہلے کربلا کو سمجھیں ۔

انہوں نے تاکید کی: اگر ھم آج کربلا اور فلسفہ قربانی کو نہ سمجھ پائے تو وہ مکہ اور مدینہ کی زیارت تو ہوسکتی ہے لیکن ارکان حج ادا کرنا ممکن نہیں ۔

سرزمین آسٹریلیا کے اس شیعہ عالم دین نے بیان کیا: امام حسین علیہ السلام نے آٹھ ذی الحجہ کو اپنی اور اہلبیت (ع) کی قربانی کو پیش کر کے مقام و عظمت بیت اللہ کو بتایا اور جب حجاج حضرت ابراھیم اور اسماعیل کی یاد میں قربانی پیش کرتے ہیں تو یہ قربانی شھدائے کربلا کی قربانی کو بھی یاد دلاتی ہے ۔

مولانا وحیدی نے حج کے سلسلہ میں سعودی حکمرانوں کی موجودہ پالیسی پر شدید تنقید کی اور کہا : سعودی حکمراں حج کے عمل پر لوٹ مار کر کے حجاج کو جو سہولتیں فراھم کرنے کے بجائے اس سرمایہ سے عیاشیوں میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اس روحانی اجتماع میں  دور حاضر کے شیطان اور طاغوت سے اظہار برات کرنا حج  کا بہترین عمل ہے ۔

ملبرون کے امام جمعہ نے اخر میں کہا: ملت اسلامیہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والوں کے خلاف ہمیں مل کر آواز بلند کرنی چاہئے ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 14 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 83