معاشرہ سے موجودہ جہیز کی رسم کو ختم کیا جائے

Sat, 07/02/2022 - 03:55
عقد حضرت زھراء

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکریٹری تنظیم سازی حجت الاسلام و المسلمین مقصود علی ڈومکی نے یکم ذوالحجہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور سیدہ کائنات حضرت بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے عقد مبارک کی تاریخ پر پوری امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: تاریخ انسانی کا بے مثل جوڑا جن کے گھرانے نے عالم انسانیت کی رہبری کی۔

انہوں نے بیان کیا : سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر گرامی کا عقد جس سادگی سے ہوا وہ سادگی امت مسلمہ کے لیے قابل تقلید ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین ڈومکی نے مزید کہا: اولاد کی تربیت میں سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور مولا علی علیہ السّلام کی سیرت طیبہ نمونہ عمل ہے۔ جب دین خدا پر مشکل وقت آیا تو اولاد فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نے بے مثال قربانی دے کر دین کی لاج رکھ لی۔

انہوں نے کہا: ہمارے معاشرے میں جہیز کی لعنت اور شادی کی مہنگی رسومات کے سبب نوجوانوں کی بروقت شادی اور نکاح نہیں ہو پاتا ، ہمیں چاہئے کہ نوجوانوں کی بروقت شادی کا اہتمام کریں اس سلسلے میں اھل خیر حضرات کو آگے آنا چاہئے۔

سرزمین پاکستان کے اس شیعہ عالم دین نے کہا: اولاد کی تربیت کے رہنما اصول ہمیں اھل بیت علیھم السلام سے سیکھنے چاہئیں ، خانوادہ اھل بیت میں جن قدسی صفات ھستیوں نے تربیت پائی وہ انسانی کمالات کا مجموعہ تھے ، شجاعت ، فصاحت ، قناعت سخاوت حلم علم و دیگر اعلیٰ انسانی صفات آل رسول کی ذات میں جمع ہوئیں یہ تربیت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا اعجاز تھا کہ ان کے دامن عصمت میں تربیت پانے والے قدسی صفات ھستیوں کی نظیر تاریخ انسانی نے نہیں دیکھی۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
18 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 85