والد کی نماز قضا اور نماز جماعت کا حکم

Mon, 06/13/2022 - 08:17

سوال: اس حوالے سے کہ باپ کی نماز قضا بڑے بیٹے واجب ہے اگر وہ کھڑے ہوکر نہ پڑھ سکے تو کیا بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے ، یا لازم ہے کہ کسی اور کے ذریعہ ادا کرائے ؟ اور اگر اجارہ پر پڑھوانے کی مالی توانائی نہ ہو تو کیا کرے ؟

جواب: اگر وہ اپنی نمازوں کو بیٹھ کر پڑھتا ہو اور مستقبل میں بھی بہتر ہونے کی کوئی امید نہ ہو تو والد کی قضا نماز بھی بیٹھ کر ادا کرسکتا ہے ، اجارہ پر پڑھوانے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔

امام جماعت سے پہلے رکوع کرنا

سوال: چونکہ ارکان نماز میں کمی یا زیادتی سے نماز باطل ہوجاتی ہے لہذا اگر ماموم بھول کر رکوع سے سر اٹھا لے اور پھر دیکھے کہ ابھی امام رکوع ہی میں ہے تو اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب : واپس رکوع میں چلا جائے اس حال میں رکوع کی زیادتی سے نماز باطل نہیں ہوگی البتہ اگر رکوع کیلئے خم ہو اور اس کے رکوع میں پہونچنے سے پہلے امام رکوع سے سر اٹھا لے تو نماز باطل ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: استفتائات حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
https://www.leader.ir/fa/content/25666

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 18 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34