Thu, 06/09/2022 - 09:47
سوال: بعض پانی پینے کی جگہوں پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ پانی پینے سے مخصوص ہے ، اس مقام پر وضو نہ کریں ، میں ایک باٹل پانی گھر میں استعمال کرنے کی غرض سے بھر کر لایا اور پینے کے علاوہ اس سے وضو کیا تو کیا میرا وضو صحیح ہے ؟
جواب: اس پانی سے وضو کرنا صحیح نہیں ہے مگر پچھلا وضو کہ جو نادانی اور جھالت کی وجہ سے اور قصد قربت کے ساتھ کیا گیا ہے وہ صحیح ہے ۔
غیرمسلم ملک میں گوشت خریدنے کا حکم
سوال : غیر اسلامی ممالک میں زندگی بسر کرنے والے کیا ایسی دکان سے جس کا قصاب مسلمان ہے گوشت خرید سکتے ہیں بغیر اس کے ذبح شرعی پر انہیں یقین ہو ؟
جواب : اگر مسلمانوں کے ذریعہ فروخت ہو رہا ہو اور ذبح شرعی کا احتمال ہو تو مسلمان سے گوشت خریدنا اور اس کے استعمال میں کوئی ھرج نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: https://www.leader.ir/fa/content/25666
Add new comment