امام رضا کی زیارت روایات کی نگاہ سے

Sat, 06/11/2022 - 08:10
امام رضا علیہ السلام

احادیث میں امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی زیارت کی بے انتہا فضلیتیں بیان کی گئی ہیں اور اپ کی زیارت کا ثواب بہشت بتایا ہے ، چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے نقل کرتے ہوئے فرمایا : «سَتُدفَنُ بَضعَةٌ مِنّي بأرضِ خُراسانَ، لا يَزُورُها مُؤمِنٌ إلاّ أوجَبَ اللّهُ عزّوجلّ لَهُ الجَنَّةَ و حَرَّمَ جَسَدَهُ على النّارِ؛ عنقریب میرے جگر کا ٹکڑا سرزمین خراسان پر دفن کیا جائے گا مومنین میں سے جو بھی اس کی زیارت کرے گا خداوند متعال اس پر جنت واجب قرار دے گا اور اس کے جسم پر جہنم کی اگ کو حرام قرار دے گا ۔ » [1]

ایک دوسری روایت میں ایا ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے آٹھویں امام علی ابن موسی الرضا کی زیارت کے سلسلہ میں فرمایا : «یُقْتَلُ حَفَدَتی بِاَرْضِ خُراسانَ فی مَدینَةٍ یُقَالُ لَها طُوسُ، مَنْ زَارَهُ عَارِفاً بِحَقِّهِ اَخَذْتُهُ بِیَدی یَوْمَ الْقیامَةِ، وَ اَدْخَلْتُهُ الْجَنَّةَ، وَاِنْ کَانَ مِنْ اَهْلِ الْکَبَائِرِ؛ میرے پوتوں میں سے ایک فرد سرزمین خراسان کے طوسی نامی شھر میں شھید کی جائے گی ، اگر کوئی اس کے حق کی معرفت کے ساتھ اس کی زیارت کرے تو میں قیامت کے روز اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں داخل کروں گا چاہے وہ گناہان کبیرہ انجام دینے والوں میں سے کیوں نہ ہو ۔ » [2]

امام رضا علیہ السلام کے صحابی ابا صلت هروی نقل کرتے ہیں کہ «سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ عَلَيْهِ‌السَّلاَمُ مَا لِمَنْ زَارَ وَالِدَكَ عَلَيْهِ‌اَلسَّلاَمُ بِخُرَاسَانَ قَالَ اَلْجَنَّةُ وَ اَللَّهِ اَلْجَنَّةُ وَ اَللَّهِ ؛ ہم نے امام جواد علیہ السلام سے سوال کیا کہ اپ کے والد کی زیارت کرنے والے کا ثواب کیا ہے ؟ تو انہوں نے دو مرتبہ فرمایا : خدا کی قسم بہشت ہے ، خدا کی قسم بہشت ہے ۔ » [3]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:
1: مجلسی ، محمد باقر، بحار الانوار، ج 102، ص 31 ۔
2: وہی، ج 102، ص 35 ۔
3: وہی ۔
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 47