بلوچستان پاکستان کے شیعہ و سنی علمائے کرام نے ھندوستانی گستاخیوں کیخلاف مشترکہ پریس کانفرنس میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کو ناقابل برداشت بتایا اور کہا : بی جے پی کا دور اقتدار مسلمانوں کیخلاف ظالمانہ طرز حکومت پر مبنی ہے ۔
اس کانفرنس کی رپورٹ مندرجہ ذیل ہے :
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ان الذین یوذون اللہ و رسولہ لعنھم اللہ فی الدنیا والآخرۃ و اعدلھم عذابا مھینا ؛ یقیناً جو لوگ خدا اور اس کے رسول کو ستاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں خدا کی لعنت ہے۔ اور خدا نے ان کے لئے رسوا کن عذاب مہیا کر رکھا ہے۔ (سورہ احزاب آیت 57)
معزز صحافی حضرات
السلام علیکم
آج کی پریس کانفرنس کا مقصد ، اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی جانب سے وقتاً فوقتاً اسلام قرآن کریم اور پیغمبر اسلام سرور کونین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی پر اسلام دشمنوں کی طرف سے توہین اور گستاخی پر احتجاج کرنا ہے۔
ھندوستان کی حکمران انتہا پسند جماعت بی جے پی کا دور اقتدار مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ طرز حکومت پر مبنی ہے۔ مسلمان خواتین سے پردہ چھیننا اور ھندوستانی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملہ قابل مذمت ہے۔
بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ ہر کچھ عرصے کے بعد مختلف ممالک میں ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت اسلام دشمن عناصر پیغمبر اسلام سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کریم کی ذات گرامی کی اہانت کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کے مرتکب ہوتے ہیں۔
اسلام دشمن سامراجی قوتیں چاروں طرف سے مسلمانوں پر حملہ آور ہیں کیونکہ وہ یہ بات اچھی طرح سمجھتی ہیں کہ دین مقدس اسلام ان کے شیطانی استکباری اور استعماری عزائم کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس لئے وہ دین اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف چاروں طرف سے حملہ آور ہیں ایک طرف سے وہ دین اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو پالتے ہیں ان کی ٹریننگ کرتے ہیں ان کو سرمایہ دیتے ہیں اور وہ دہشت گرد عالمی استکبار اور سامراجی قوتوں کی سرپرستی میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں مگر اس سب کے باوجود اس سب کا الزام مسلمانوں پر ہی لگایا جاتا ہے۔
دوسری طرف سے پوری دنیا کے اندر اسلامو فوبیا کے ذریعے لوگوں کو اسلام سے دور کرنے کی مہم جاری ہے۔ حالانکہ مسلمان کشمیر فلسطین روہنگیا برما سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے نشانے پر ہیں اور یہ دہشت گردی کسی اور کی طرف سے نہیں بلکہ عالمی استکبار خصوصاً امریکہ اسرائیل اور انڈیا کی سرپرستی میں جاری ہے۔
معزز صحافی حضرات
وطن عزیز پاکستان میں غاصب اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لئے سازشوں کا آغاز ہوچکا ہے مگر پاکستان کے غیرتمند مسلمان کبھی بھی کشمیر اور فلسطین سے غداری نہیں کریں گے اور نہ ان غداروں کو معاف کریں گے تو تحریک آزادی فلسطین و کشمیر کی پیٹھ میں خنجر گھونپتے ہیں۔ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ نے کہا تھا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے دل میں خنجر کی مانند ہے۔ پاکستان کی ریاست اور عوام اسرائیل کو ایک غاصب اور ناجائز ریاست سمجھتے ہیں۔ شیطان بزرگ امریکہ اور ان کے غلاموں کی جانب سے پاکستان پر اسرائیل غاصب کو تسلیم کرنے کے حوالے سے دباؤ قابل مذمت اور شرمناک حرکت ہے۔ پاکستانی قوم قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصیٰ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لئے ہر قدم پر ساتھ ساتھ رہے گی۔
آخر میں ہم اسرائیل اور صیہونی لابی کی جانب سے فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شان میں گستاخانہ فلم عنکبوت مقدس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی استکبار اور سامراجی قوتوں کی شیطنت سمجھتے ہیں۔ امت مسلمہ کی دین مقدس اسلام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اھل بیت علیھم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی محبت کو اسلام دشمن قوتیں کبھی بھی کم نہیں کر سکتیں۔ دنیا بھر کے مسلمان اپنے اتحاد و وحدت اور اسلامی اخوت کے ذریعے اسلام دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ تمام مسلمان شیعہ سنی دیوبندی بریلوی سب مل کر قبلہ اول بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کریں گے۔
شرکائے پریس کانفرنس
۱: حجت الاسلام والمسلمین مقصود علی ڈومکی ، مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان
۲: مولانا عبد الحق ہاشمی امیر جماعت اسلامی بلوچستان و صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل
۳: پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی صوبائی امیر جماعت اھل سنت بلوچستان
۴: معراج خان کاکڑ چیئرمین پاکستان پیٹریاٹک یوتھ
۵: عبدالہادی کاکڑ چیئرمین گرین پاکستان پارٹی
۶: علامہ شیخ ولایت حسین جعفری صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان
۷: علامہ سہیل اکبر شیرازی صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم
۸: ڈاکٹر عطاء الرحمٰن صوبائی صدر جمعیت اتحاد العلماء بلوچستان
۹: علامہ سید رضا اخلاقی صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل بلوچستان
۱۰: علامہ ذوالفقار علی سعیدی صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم
۱۱: نبیل خان گرین پاکستان پارٹی
۱۲: محمد یونس ضلعی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم
۱۳: مولانا فضل ربی صوبائی صدر جماعت غرباء اھل حدیث
۱۴: اقتدار آحمد خان ناظم دعوت تنظیم اسلامی پاکستان و تحریک خلافت
Add new comment