امام رضا کی زیارت امام حسین کی زیارت سے افضل

Mon, 06/13/2022 - 07:54
امام رضا علیہ السلام

اس میں کسی قسم کے شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ حیات کے بعد انسان کی موت بھی ہے ، نیز اس میں بھی کسی قسم کے شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ ایک دن انسان کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہے اور خدا حساب و کتاب کرے گا اور اس میں بھی کوئی شک و شبہ نہیں کہ ہمارے ہاتھ خالی ہیں اور قیامت و برزخ کا خوفناک مرحلہ ہم سب کے روبرو ہے ، ہمیں اس خوفناک مقام اور مرحلے کے بارے میں سوچنا چاہئے اور اس سے نجات پانے کے لئے کوئی راستہ نکالنا چاہئے ۔

امام ہشتم علی ابن موسی الرضا علیہ السلام ان مقامات سے نجات کا بہترین وسیلہ ہیں کیوں کہ حضرت نے خود وعدہ کیا ہے کہ ان مقامات پر ہم تمہاری مدد کریں گے ۔ حضرت (ع) نے فرمایا : « مَنْ زَارَنِی عَلَى بُعْدِ دَارِی أَتَیْتُهُ یَوْمَ الْقِیَامَةِ فِی ثَلَاثَةِ مَوَاطِنَ حَتَّى أُخَلِّصَهُ مِنْ أَهْوَالِهَا إِذَا تَطَایَرَتِ الْكُتُبُ یَمِیناً وَ شِمَالًا وَ عِنْدَ الصِّرَاطِ وَ عِنْدَ الْمِیزَان‏ ؛ (۱) جو کوئی بھی مجھ غریب الوطن کی زیارت کرے گا میں قیامت کے دن تین مقام پر اس کی مدد کو آوں گا تاکہ اسے خوف و وحشت سے نجات دلا سکوں ، ایک: نامہ اعمال دیتے وقت ۔ دو: پل صراط سے عبور کرتے وقت ۔ تین: حساب و کتاب کے وقت ۔

امام رضا علیہ السلام کی زیارت امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے افضل

حضرت ابا عبد الله الحسین علیہ السلام کی زیارت کا بہت عظیم ثواب ہے مگر امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی زیارت کا ثواب اس سے بھی زیادہ ہے اور اپ کی زیارت کی فضیلت زیادہ ہے ، ایک ادمی نے امام نہم حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا کہ ہم اپ پر قربان جائیں ، حضرت رضا علیہ السلام کی زیارت با فضلیت ہے یا حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی تو حضرت (ع) نے فرمایا : « زِیَارَةُ أَبِی أَفْضَلُ وَ ذَلِكَ أَنَّ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ یَزُورُهُ كُلُّ النَّاسِ وَ أَبِی ع لَا یَزُورُهُ إِلَّا الْخَوَاصُّ مِنَ الشِّیعَةِ ؛ (۲) میرے والد [امام رضا علیہ السلام] کی زیارت کی زیادہ فضیلت ہے کیوں کہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو سبھی جاتے ہیں مگر میرے بابا کی زیارت کو مخصوص شیعہ ہی اتے ہیں ۔ »  

جی ہاں ! حضرت ابا عبد الله الحسین علیہ السلام کی زیارت کو پوری دنیا جاتی ہے کیوں کہ اپ رسول اسلام (ص) کے نواسے ہیں اسی بنیاد پر عالم اسلام اپ کا خاص احترام کرتا ہے ، مگر امام رضا علیہ السلام کا مسئلہ مختلف ہے ، اپ کی زیارت کو فقط وہی لوگ آتے ہیں جو بارہ اماموں پر ایمان رکھتے ہیں کیوں کہ امام ہشتم علیہ السلام کی امامت کے بعد ، امامت کے راستے میں کسی قسم کا انحراف وجود میں نہیں ایا ، جس نے بھی امام رضا علیہ السلام کی امامت کو قبول کیا وہ صحیح اور کامل شیعہ ہے  ۔

لہذا امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے زائر اپنے اس ثواب کی قدر سمجھیں اور اسے اپنی معنوی ترقی اور زندگی کو بہتر بنانے کی راہ میں استفادہ کریں کہ دنیا اور اخرت دونوں کے اباد ہونے کا سبب ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:
۱:  شیخ صدوق، عيون أخبار الرِّضا، ج 2 ، ص 255، ح 2 ۔  و ۔ شیخ صدوق ، الخصال ، ج ۱،  ص۱۶۷ ۔  
۲: کلینی ، اصول کافی ، ج ۴ ، ص ۵۸۴  ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46