شادی کیلئے لڑکے اور لڑکی کے انتخاب کا معیار (۱)

Mon, 06/13/2022 - 17:01
شادی

شادی اور ازدواجی زندگی یعنی دلھن یا دولھے کے انتخاب کے سلسلے میں قران کریم اور ائمہ معصومین علیہم السلام نے کچھ معیار قرار دیئے ہیں اور اس پر تاکید کی ہے کہ ہم اس مقام پر ان میں سے اہم ترین کی جانب اشارہ کررہے ہیں:

ایک: پاکدامنی اور دینداری  

دینداری اور تقوائے الھی دلھن یا دولھے کے انتخاب کا اہم ترین میعار ہے کہ انسان میں یہ خصوصیت جس قدر زیادہ ہوگی انسان اتنا ہی زیادہ شرعی حدود اور گھرانہ کے اصول و معیاروں کا پابند ہوگا اور جس قدر تقوائے الھی اور دینداری کی مقدار کم ہوگی اسی قدر گھرانہ غیر مستحکم اور مشکلات سے روربرو ہوگا ۔

البتہ تقوائے الھی کے درجات ہیں کہ اس کا کمترین درجہ واجبات کی انجام دہی اور  محرمات کو ترک کرنا ہے ، جوان لڑکیاں اور  لڑکے اس بات سے اگاہ رہیں کہ جو خالق حقیقی اور خداوند متعال کہ جس کے رحم و کرم کی انتہا نہیں ، اسی نے انسان کو حیات بخشی ، انسان کی اسائش و چین و سکون کے اسباب و وسائل فراہم کئے ، یہ انسان جب اسے ماننے کو تیار نہیں تو پھر کسی اور کی باتوں اور درخواستوں کو کس طرح مانے گا اور اس پر توجہ کرے گا ، اس انسان نے جب خدا کو اہمیت نہ دی تو اپنے اھل یا اھلیہ یعنی بیوی یا شوھر کو کس طرح اھمیت دے گا ۔

قران کریم نے بھی غیر متقی مرد و عورت سے شادی کرنے کی مخالفت کی ہے اور مشرک اور کافر عورتوں سے شادی کرنے کے سلسلے میں ارشاد فرمایا: « وَ لاَ تَنْکِحُوا الْمُشْرِکَاتِ حَتَّى يُؤْمِنَّ وَ لَأَمَةٌ مُؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِکَةٍ وَ لَوْ أَعْجَبَتْکُمْ وَ لاَ تُنْکِحُوا الْمُشْرِکِينَ حَتَّى يُؤْمِنُوا وَ لَعَبْدٌ مُؤْمِنٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِکٍ وَ لَوْ أَعْجَبَکُمْ أُولٰئِکَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَ اللَّهُ يَدْعُو إِلَى الْجَنَّةِ وَ الْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ وَ يُبَيِّنُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَکَّرُونَ‌ ؛ خبردار مشرک عورتوں سے اس وقت تک نکاح نہ کرنا جب تک ایمان نہ لے آئیں کہ ایک مومن کنیز مشرک آزاد عورت سے بہتر ہے چاہے وہ تمہیں کتنی ہی بھلی معلوم ہو اورمشرکین کو بھی لڑکیاں نہ دینا جب تک مسلمان نہ ہوجائیں کہ مسلمان غلام آزاد مشرک سے بہتر ہے چاہے وہ تمہیں کتنا ہی اچھا کیوں نہ معلوم ہو. یہ مشرکین تمہیں جہّنم کی دعوت دیتے ہیں اور خدا اپنے حکم سے جنّت اورمغفرت کی دعوت دیتا ہے اور اپنی آیتوں کو واضح کرکے بیان کرتا ہے چاہے وہ تمہیں کتنا ہی اچھا کیوں نہ معلوم ہو. (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: قران کریم ، سورہ بقره ، ایت 221 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 43