زیارت امام رضا کے پانچ اہم فائدے (۲)

Thu, 06/09/2022 - 09:18
زیارت امام رضا

امام رضا کا زائر، صدر اسلام کے مسلمانوں کے ہم رتبہ

جس طرح مکان اور جگہ کی دوری آٹھویں امام حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ ‌السلام کے زائروں کو حج اور عمرہ کا ثواب پانے سے نہیں روک سکتیں، اسی طرح ۱۴۰۰ سال کی دوریاں اور فاصلہ بھی اس مہربان امام (ع) کے زائروں کو صدر اسلام کے مسلمانوں کے ہم رتبہ اور ہم پلہ ہونے سے نہیں روک سکتا کیوں کہ پانچویں امام حضرت محمد باقرعلیہ ‌السلام نے ایک حدیث میں فرمایا :« یَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ وُلْدِ مُوسَى اسْمُهُ اسْمُ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ ع فَیُدْفَنُ فِی أَرْضِ طُوسَ وَ هِیَ مِنْ خُرَاسَانَ یُقْتَلُ فِیهَا بِالسَّمِّ فَیُدْفَنُ فِیهَا غَرِیباً فَمَنْ زَارَهُ عَارِفاً بِحَقِّهِ أَعْطَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ أَجْرَ مَنْ أَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قَاتَل ‏؛ [ امام] موسی [کاظم]  کے فرزندوں میں سے ایک فرزند کہ جس کا نام امیرالمؤمنین [علی ابن ابی طالب علیہ السلام] کے ہم نام ہے خراسان کے علاقہ طوس کی سرزمین پر دفن ہوگا، وہ غریب الوطن ہیں اور زھر کے وسیلہ انہیں شھید کیا جائے گا ، جو بھی معرفت کے ساتھ ان کی زیارت کرے گا خداوند متعال انہیں فتح مکہ سے پہلے صدر اسلام کے مجاھدین کی جزاء عطا کرے گا ۔ » (۱)

ایک اور حدیث میں چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ ‌السلام نے ارشاد فرمایا: « يَخْرُجُ وَلَدُ مِنِ ابْنِي موسي اسْمُهُ اسْمُ أميرَالمُؤمِنينَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَ السَّلَامُ الي أَرْضِ طُوسُ، وَ هُمْ بِخُرَاسَانَ، يُقْتَلُ فِيهَا بِالسَّمِّ، فَيُدْفَنُ فِيهَا غَرِيباً، مَنْ زَارَهُ عَارِفاً بِحَقِّهِ أَعْطَاهُ اللَّهُ تَعَالِي أَجْرَ مَنْ أَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قَاتَلَ ؛ میرے بیٹوں میں سے [امام] موسی [کاظم] کے فرزند کہ جو امیرالمؤمنین [علی ابن ابی طالب علیہ السلام] کے ہم نام ہوں گے ، سرزمین خراسان کے علاقے طوس کی جانب لے جائے جائیں گے اور وہاں انہیں زھر دے کر شھید کردیا جائے گا ، وہ اس مقام پر غریب الوطن دفن ہوں گے ، جو بھی ان کے حق کی شناخت کے ساتھ ( یہ کہ آنحضرت واجب الاطاعة امام ہیں) زیارت کرے گا ، خداوند متعال اسے اسلام کی پیروزی سے پہلے انفاق کرنے والوں اور اس کی راہ میں جھاد کرنے والوں کا ثواب عطا کرے گا ۔ (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: شیخ صدوق ، من لا یحضره الفقیه،۲، ص۵۸۳ ۔
۲: مجلسی ، محمد باقر۔ بحار الانوار، ج ۴۹ ، ص۲۸۶ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 32