الھی تحریک

Tue, 05/31/2022 - 09:16

امام خمینی رضوان الله تعالی علیہ کے انتقال سے اندرونی اور بیرونی دشمن یہ گمان کرتے تھے کہ انقلاب اسلامی مٹ جائے گا اور اسلامی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا مگر الحمد للہ خداوند متعال کی عنایت سے یہ انقلاب تمام اندرونی اور بیرونی مشکلات کے باوجود دن بہ دن بڑھتا گیا اور ایک قد آورد درخت بنتا چلا گیا ۔

خداوند متعال نے قرآن کریم میں بعض مسلمانوں کی نیت میں سستی اور کمزوری کے سلسلہ میں فرمایا : «أ فَإِيْن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلىَ أَعْقَابِكُمْ  وَ مَن يَنقَلِبْ عَلىَ‏ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضرُّ اللَّهَ شَيْا وَ سَيَجْزِى اللَّهُ الشَّاكِرِينَ ؛ ھر اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات فرما جائیں یا شہید کر دیئے جائیں تو کیا تم اپنے الٹے پاؤں پھر جاؤ گے اور جو کوئی اپنے الٹے پاؤں پھرے گا تو وہ اللہ کا ہرگز کچھ نہیں بگاڑے گا اور اللہ عنقریب شکر کرنے والوں کو جزا عطا فرمائے گا ۔ (۱)

اسلامی جمھوریہ ایران کا اسلامی ںظام حکومت کہ جو رسول اکرم صلی الله علیه وآله وسلم راستے پر اور اپ کے مقصد کی تکمیل میں گامزن ہے ، شھادتیں یا رھبر و لیڈر کی موت اسے مقصد تک پہنچنے سے نہیں روک سکتیں کیوں کہ ملت اسلامیہ کا مقصد اور ھدف راہ حق پر چلنا اور دینی اقداروں کا تحفظ ہے چاہے اِس رھبر کی رھبریت اور اُس کے پرچم تلے رہیں یا اُس رھبر کی رھبریت اور اُس کے پرچم تلے رہیں ، اگرچہ کسی بھی تحریک میں رھبر و لیڈر کا خاص کردار ہے اور اس کا اپنا خاص مقام ہے مگر اصل اللہ کی راہ میں چلنا ، اس کی راہ میں قدم بڑھانا اور اس کے مقصد کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے  ۔

انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کے کافی دونوں بعد تک دشمن اس کوشش میں رہا اور وسیع پروپگنڈہ کرتا رہا تاکہ انقلاب اسلامی اور نظامی اسلامی کو اس کے حقیقی راستہ سے منحرف کردے ، اسے موڑ دے تاکہ اسلامی ممالک میں رونما ہونے والی اسلامی بیداری کو لگام لگا دے سکے مگر جب رھبر کبیر انقللاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے بعد ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای جیسے عظیم اور منفرد رھبر سے روبرو ہوا کہ جنہوں نے اس انقلاب کو امام خمینی (رہ) کے بتائے ہوئے راستہ پر باقی رکھا ، قدم بہ قدم انہیں کے بتائے ہوئے راستہ پر چلے اور انہیں کے مقصد کی تکمیل میں مصروف رہے تو نا امید کا شکار ہوگیا ، اس مقام پر ایک بنیادی سوال پیدا ہوتا ہے کہ دشمن کی اس شکست اور ہار کے اسباب کیا ہیں ؟

خدا کی نصرت تحریک روح اللہ کی پیروزی کا سبب

اہل ایمان اور مسلمانوں کو خداوند متعال کا وعدہ ہے کہ دین خدا کے دشمنوں کے مقابل استقامت اور ثبات کے بدلے انہیں پیروزی اور کامیابی کا تحفہ عطا ہوگا جیسا کہ قران کریم میں ارشاد ہے : «إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلا غالِبَ لَكُمْ وَ إِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ ؛ اگر اللہ تمہاری مدد فرمائے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا، اور اگر وہ تمہیں بے سہارا چھوڑ دے تو پھر کون ایسا ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرسکے اور مؤمنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔ (۲)

البتہ ممکن ہے دشمنان دین خدا سے جنگ اور مقابلہ طولانی ہوجائے جیسے کہ اسلامی جمھوریہ ایران اج تک دشمنان دین خدا اور نظامی اسلامی کے دشمنون سے بر سرپیکار ہے مگر یہ مسلم بات ہے کہ پیروزی اہل ایمان کو ہی نصیب ہوگی کیوں کہ یہ خدا وعدہ ہے اور اس کا وعدہ صادق و سچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:
۱: قران کریم ، سورہ آل عمران ، ایت ۱۴۴ ۔
۲: قران کریم ، سورہ آل عمران ، ایت ۱۶۰ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
18 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 38