معصوم امام کو سمجھنے سے عقلیں ناتوان ہیں

Sun, 05/29/2022 - 09:29
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے خود اپنے سلسلہ میں فرمایا :

امام کے سلسلہ میں گفتگو نہ کرو کہ تمھاری عقلیں ان تک نہیں پہونچ سکتی، امام جب ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو لوگوں کی اوازیں سنتا ہے اور جب دنیا میں اتا ہے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر رکھکر بلند اواز میں شھادتین کہتا ہے اور ایک فرشتہ اس کی دونوں انکھوں کے درمیان لکھتا ہے کہ  « وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا ۚ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ؛ اور آپ کے رب کا کلمہ قرآن صداقت اور عدالت کے اعتبار سے بالکل مکمل ہے اس کا کوئی تبدیل کرنے والا نہیں ہے اور وہ سننے والا بھی ہے اور جاننے والا بھی ہے » (۱) اور جب امامت کے درجہ پر فائز ہوتا ہے تو خداوند متعال عالم تمام ملائکہ کو حکم دیتا ہے کہ حالات سے اسے با خبر کریں ۔ (۲)

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مادر گرامی جناب ام فروہ بھی اپنے زمانہ کی تمام خواتین سے بالاتر ، با فضلیت اور با تقوا خاتون تھیں ، علم و دانش کے لحاظ سے بھی علم کے عظیم مرتبہ پر فائز تھیں ، اپ نے الھی علوم و معارف کو اعلم دوران ، حجت پروردگار عالم اور شیعوں کے معصوم اماموں سے سیکھا تھا ، اپ روایت گری کے میدان میں بھی احادیث کی روای تھیں اور اپ نے جو کچھ بھی سیکھا تھا اس پر اپنی حیات میں عمل پیرا تھیں ۔

منقول ہے کہ ایک دن اپ خانہ کعبہ کے طواف کرتے کرتے حجرالاسود کے قریب ائیں اور اپ نے اپنے بائیں ہاتھ سے اس کا بوسہ لیا ، مخالفین میں سے حاضر ایک فرد نے اپ کو ٹوکا اور کہا کہ : اے کنیز خدا تم نے سنت کی انجام دہی میں خطا کردی یعنی دائیں ہاتھ کے بجائے بائیں ہاتھ سے حجرالاسود کا بوسہ لیا ! تو حضرت (ام فروہ) نے جواب دیا کہ «انا لاغنیاء من علمک ؛ ہم تیرے علم سے بے نیاز ہیں »  (6)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: قران کریم ، سورہ انعام ، ایت ۱۱۵ ۔
۲: کلینی ، اصول کافی، ج ۱، ص ۳۸۸ ۔
۳: سید محسن امین ، اعیان الشیعه، ج ۱، ص ۵۶۹ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 20