امام جعفر صادق سوانح حیات ، فضائل و کمالات

Sat, 05/28/2022 - 09:34
امام جعفر صادق علیہ السلام

مختصر سوانح حیات:

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام ۱۷ ربیع ‌الاول سن ۸۳ ھجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے ، اپ کے والد بزرگوار حضرت امام محمد باقر علیہ السلام اور  مادر گرامی جناب ام فروہ ، پاکدامن ، عالمہ اور کمالات کی مالک خاتون ہیں ، اپ سن ۱۴۸ ھجری قمری کو ۶۵ سال کی عمر میں ظالم عباسی بادشاہ کے ہاتھوں شھید کردیئے گئے ۔ (۱)

اپ نے ۳۴ سال (سن ۱۱۴سے لیکر ۱۴۸ھجری قمری) تک مذھب شیعہ کے امامت کا وظیفہ ادا کیا اور آپ نے خاندان بنی امیہ اور بنی عباس کے پانچ خلفاء یعنی هشام بن عبدالملک سے لیکر منصور دوانیقی کا دور دیکھا ۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے حکومت بنی امیہ کی کمزوری اور ضعف کی وجہ سے دیگر اماموں کی بہ نسبت زیادہ علمی خدمات انجام دیں اور تقریبا ۴۰۰۰ شاگرد اور راوی تربیت کئے ، اھل بیت علیھم السلام میں سے سب سے زیادہ روایتیں اپ سے منقول ہوئی ہیں اس بنیاد پر اپ کو مذھب شیعہ کا سید و سردار کہا جاتا ہے ۔

فضائل و کمالات

امام سجاد علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ اپ کے بعد امام کون ہے ؟ تو حضرت نے فرمایا محمد باقر[علیہ السلام] ، پھر راوی نے سوال کیا کہ ان کے بعد کون امام ہوگا تو حضرت نے جواب دیا کہ "جعفر" کہ اسمان میں [یعنی ملائکہ کے درمیان] ان کا "صادق" ہے ، لوگوں نے بہت ہی تعجب سے سوال کیا کہ اپ بھی سچے اور صادق ہیں تو پھر انہیں اس نام سے مخصوص کیوں بلاتے ہیں ؟  امام سجاد علیہ السلام نے مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے بیان کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ میرے جد رسول خدا (ص) نے نقل فرمایا کہ جب میرا فرزند جعفر بن محمد بن علی بن الحسین پیدا ہوگا تو اس کا نام "صادق" رکھو کیوں کہ اس کے پانچویں بیٹے کا نام "جعفر" ہوگا ، جھوٹی امامت کا دعوا کرے گا ، خدا پر تہمت لگائے گا ، وہ خدا کے نزدیک جھوٹا اور الزام لگانے والا ہوگا۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ :
۱: کفعمی، المصباح، ص۵۹۷، طبرسی، اعلام الوری، مفید، الارشاد، ۱۳۷۲ش، ج۲، ص۱۸۰۔
۲: https://fa.wikishia.net/view/%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85_%D8%B5%D8%A7%D8%AF...
۳: جعفریان، رسول ، حیات فکری‌ سیاسی امامان شیعه، ۱۳۹۳ش، ص۳۹۱ ۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
15 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53