قرانی گھرانہ

Sun, 05/29/2022 - 09:16
قرانی گھرانہ

دینداری اور مذھبی اعتقادات ہی گھرانہ کو معنویت اور کمالات کی سمت لے جاتے ہیں ، دین سے خالی معاشرہ کھوکھلا معاشرہ ہے اور انسان چلتے پھرتے چوپائیوں کے مانند ہے جن کی صبح و شام برابر اور جن کا عمل بے قیمت ہے ، جبکہ قران کریم نے ایک اچھے اور ائڈیل معاشرہ کے کچھ اصول اور قوانین معین و مشخص کئے ہیں جن کا ہم اس مقام پر تذکرہ کریں گے ۔

۱: خدا پر ایمان

خدا پر اعتقاد و ایمان، انسان کے گفتار و کردار ، اس کی سماجی زندگی اور حیات کو رضائے الھی کے حصول کی جانب لے جاتا ہے ، ایسا انسان جو خداوند متعال کے وجود کو ہمیشہ حاضر و ناظر ، اپنے قریب اور حتی رگ گردن سے بھی زیادہ قریب سمجھتا ہے جیسا کہ قران کریم کا ارشاد ہے : « وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَیْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیدِ ؛ ہم نے انسان کو پیدا کیا اور اس کے نفسانی وسوسہ سے اگاہ ہوں اور اس کی رگ جان سے بھی زیادہ اس سے قریب ہوں  ۔ » ، ایسے انسان کی پوری کوشش یہ رہتی ہے کہ اپنے فیملی ممبرس اور خاندان سے مناسب رویہ رکھے ، اپنے وظائف کی انجام دہی میں انصاف و عدالت کی مراعات کرے ، کسی پر ظلم نہ کرے اور کسی مظلوم کا حق ضائع نہ کرے  ۔

۲: رسول خدا (ص) کی رسالت اور نبوت پر ایمان

جس طرح خدا پر ایمان و عقیدہ کے مثبت اثرات موجود ہیں اسی طرح حضرت رسول اسلام صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی رسالت اور معصوم اماموں علیھم السلام کی امامت پر عقیدہ کے بھی مثبت اثرات موجود ہیں ، اس کا پہلا اثر دینی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنا اور اس سے واقفیت ہے ، یعنی کلام الھی ، قران کریم اور احادیث قدسیہ کے بعد معصوم رھبروں کے بیانات اور ان کے کلام سے اگاہی حاصل کی جائے اور پھر اسے زندگی کے مختلف گوشے میں پیادہ کیا جائے ، یعنی اھلیہ کے انتخاب میں ، مہر کی رقم معین کرنے میں ، جہیز دینے اور لینے میں ، شادی کی مختلف رسومات میں ، بچوں ، بیوی ، والدین اور دیگر اھل خاندان کے ساتھ پیش آنے اور ان کے ساتھ برتاو کرنے میں ان تمام معیاروں کا لحاظ و پاس رکھا جائے ۔

۳: قیامت پر ایمان

قیامت اور موت کے بعد زندگی پر ایمان کا اہم ترین اثر یہ ہے کہ اس سے گھرانے اور خاندان میں استحکام وثبات قائم ہوتا ہے ، قیامت پر ایمان اور اعتقاد اور اس دن ملی جزاء پر اطمینان ، دنیا کی تمام مشکلات اور مصیبتوں کو سبک اور ہلکا بنا دیتی ہے نیز اس سے انسان کی قوت برداشت ، طاقت اور توانائی بڑھ جاتی ہے جبکہ وہ لوگ جو قیامت پر اعتقاد نہیں رکھتے وہ دنیا میں بے مقصد زندگی بسر کرنے کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی مشکلات کے مقابل پست ہوجاتے ہیں اور ان کی ازدواجی زندگی بکھر کر طلاق کے نظر ہوجاتی ہے ۔

قران کریم نے بھی اس سلسلہ میں مومنین کو خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ « يَا أَيُّهَا الَّذِينَ‌ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَکُمْ‌ وَ أَهْلِيکُمْ‌ نَاراً وَقُودُهَا النَّاسُ‌ وَ الْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلاَئِکَةٌ غِلاَظٌ شِدَادٌ لاَ يَعْصُونَ‌ اللَّهَ‌ مَا أَمَرَهُمْ‌ وَ يَفْعَلُونَ‌ مَا يُؤْمَرُونَ‌ ؛ اے ایمان والو اپنے نفس اور اپنے اہل کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے جس پر وہ ملائکہ معین ہوں گے جو سخت مزاج اور تندوتیز ہیں اور خدا کے حکم کی مخالفت نہیں کرتے ہیں اور جو حکم دیا جاتا ہے اسی پر عمل کرتے ہیں » (۲) نیز فیملی اور اھلیہ کیساتھ بدسلوکی اور بد اخلاقی کے سلسلہ میں معصوم رھبروں علیھم السلام سے منقول روایات ، انسان کو اس نازیبا اور ناشائستہ عمل کو انجام دینے سے روک دیتی ہیں ۔ رسول اسلام (ص) نے اس سلسلہ میں فرمایا  : « فاي رجل لطم امراته لطمة، امرالله عزوجل مالك خازن النيران فيلطمه علي حر وجهه سبعين لطمة في نار جهنم (۳) جو بھی اپنی بیوی کے چہرے پر طمانچہ مارے گا خداوند متعال جہنم کے فرشتوں کو حکم دے گا کہ جہنم میں اس کے جلتے ہوئے چہرہ پر ستر طمانچے ماریں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: قران کریم ،  سورہ ق ، ایت 16 ۔
۲: قران کریم ،  سورہ تحریم ، ایت 6 ۔
۳: نوری ، میرزا حسین ، مستدرک الوسائل، ج 14، ص 250

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 105