امام على عليہ السلام نے فرمایا: اِذَا وَصَلَتْ إلَيَكُمْ أَطْرَافُ النِّعَمِ فَلا تُنَفِّرُوا أَقْصَاهَا بِقِلَّةِ الشُّكْرِ ۔ (۱)
جب پروردگار کی نعمتیں تم تک پہنچیں تو اس کو کم اور تھوڑے شکر کی وجہ سے خود سے دور نہ کرو۔
امام رضا علیہ السلام نے بھی شکر کے حوالہ سے فرمایا : انَّ اللهَ عزّوجلّ ... أمر بالشّكر لهُ و بالوالدين فمن لم يشكر والديه لم يشكرُ الله ۔ (۲)
بے شک (خداوند متعال نے) والدین کا شکر ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور جس نے اپنے والدین کا شکر ادا نہیں کیا اس نے (اللہ) کا شکر ادا نہیں کیا ہے ۔
امام علی علیہ السلام نے اس سلسلہ میں فرمایا: مَنْ بَرَّ والديهِ بَرَّهُ ولدُهُ (۳)
جس نے اپنے والدین کے ساتھ نیکی کی اس کے فرزند اس کے ساتھ نیکی کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: نہج البلاغہ، حكمت 13
۲: مجلسی ، محمد باقر، بحارالانوار ، ج 71 ، ص 77
۳: غرر الحکم ، ص407 ، حدیث 9341
Add new comment