پیشاب ٹپکنے (سلسل بول) کی بیماری میں نماز کا حکم

Sat, 03/12/2022 - 08:48
احکام

سوال : وہ انسان جو پیشاب ٹپکنے (سلسل بول) کی بیماری سے روبرو ہے اور وہ اپنا پیشاب نہیں روک سکتا ہے اس کیلئے طھارت و وضو اور نماز کا حکم کیا ہے ؟

جواب :  ایسا انسان اگر آگاہ ہو کہ اول وقت نماز سے لیکر اخر وقت نماز تک ، اسے وضو کرنے اور با وضو نماز پڑھنے کی فرصت مل سکتی ہے تو اس وقت وضو کے ساتھ نماز پڑھے ، اور اگر ایسا نہ ہو یعنی کوئی ایسا وقفہ موجود نہیں ہے جب پیشاب روک جائے ، حتی نماز کے دوران بھی کئی مرتبہ پیشاب ٹپک جاتا ہے تو وہ ھر ایک وضو سے ایک نماز ( مثال کے طور پر ظھر یا عصر)   پڑھ سکتا ہے یعنی ہر نماز کیلئے ایک وضو کافی ہے چاہے نماز کے بیچ اس کا وضو باطل بھی ہوجائے ، اور اگر مسلسل پیشاب ٹپکتا رہتا ہو نیز ہر بار وضو کرنا سخت اور دشوار بھی ہو تو ایک ہی وضو سے متعدد نماز پڑھ سکتا ہے اس شرط کیساتھ کہ دو نمازوں کے فاصلہ میں پیشاب نہ ٹپکے ۔

نیز ایسا انسان نماز کی حالت میں کسی بھی طرح ، نجاست کو بدن اور لباس تک پہنچنے سے روکے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ اگر سخت و دشوار نہ ہو تو پیشاب کی نجس جگہ کو دھولے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
leader.ir/fa/content/25107

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39