۱: اگر قرآن مبارک کتاب ہے”کتاب انزلناه اليک مبارک’‘ (۱) تو امام حسین کی شہادت بھی اسلام کے لئے برکت و رشد کا سبب ہے’‘اللهم فبارک لی فی قتله” ۔ (۲)
۲: اگر قرآن میں کسی طرح کا انحراف و کجی نہیں ہے ”غیر ذی عوج’‘ (۳) تو امام حسین کے سلسلے میں بھی ہم پڑھتے ہیں کہ آپ ایک لمحہ کے لئے بھی باطل کی طرف مائل نہیں ہوئے ”لم تمل من حق الی الباطل” ۔ (۴)
۳: اگر قرآن کریم ہے ”انه لقرآن کريم’‘ (۵) تو امام حسین بھی اخلاق کریم کے مالک ہیں’‘ وکريم الاخلاق” ۔ (۶)
۴: اگر قرآن عزیز ہے”انه لکتاب عزيز’‘ (۷) تو امام حسین نے بھی فرمایا: کبھی بھی ذلت کو برداشت نہیں کرسکتا،”هيهات من الذلة’‘ ۔ (۸)
۵: اگر قرآن مضبوط رسی ہے ”ان ھٰذا القرآن والعروة الوثقیٰ” (۹) تو امام حسین بھی کشتی نجات اور مضبوط رسی ہیں ”ان الحسين سفينة النجاة والعروة الوثقیٰ’‘ ۔ (۱۰)
۶: اگر قرآن بین اور روشن دلیل ہے ’‘جائکم بينة من ربکم’‘ (۱۱) تو امام حسین بھی اس طرح ہیں ’‘اشهد انک علیٰ بينة من ربکم” ۔ (۱۲)
۷: اگر قرآن آرام سے ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا چاہئے ”ورتل القرآن ترتيلا” (۱۳) تو امام حسین کی قبر کی زیارت کو بھی آہستہ قدموں سے انجام دینا چاہئے ”وامش يمشی العبيد الذليل’‘ ۔ (۱۴)
۸: اگر قرآن کی تلاوت حزن کے ساتھ ہونا چاہئے ”فاقروا بالحزن”(٣٩) تو امام حسین کی زیارت کو بھی حزن کے ساتھ ہونا چاہئے ’‘وزره وانت کشيب شعث” ۔ (۱۵)
ہاں ! کیوں نہ ہو کہ حسین (ع) قرآن ناطق اور کلام الٰہی کا نمونہ ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
۱: سورہ ص/٢٩
۲: مقتل خوارزمی یہ پیغمبر کا جملہ ہے
۳: سورہ زمر/٢٨
۴: فروع کافی، ج٤، ص٥٦١
۵: سورہ واقعہ /٧٧
۶: نفس المہموم، ص٧
۷: فصلت/٤١
۸: لہوف، ص٥٤
۸: بحار،ج٢،ص٣١
۹: پرتوی از عظمت امام حسین ، ص٦
۱۰: سورہ انعام/١٥٧
۱۱: فروع کافی،ج٢، ص٥٦٥
۱۲: سورہ مزمل/٤
۱۳: کامل الزیارات
۱۴: وسائل،ج٢،ص٨٥٧
۱۵: کامل الزیارات
Add new comment