مسجدوں میں جانا اور با وضو رہنا

Thu, 03/10/2022 - 04:00
مسجد و وضو

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

عَلَيْكُمْ بِاتْيانِ الْمَساجِدِ، فَانَّها بُيُوتُ اللّهِ فِى الارْضِ، و مَنْ اتاها مُتَطِّهِراً طَهَّرَهُ اللّهُ مِنْ ذُنُوبِهِ وَ كَتَبَه مِنْ زُوّارِهِ ۔ (۱)

تمہیں مساجد میں جانے کی سفارش کرتا ہوں کیوں مساجد روئے زمین پر (خدا کے گھرہیں) اور جو شخص پاک و طاہر ہوکر مسجد میں وارد ہوگا خداوند متعال اس کو گناہوں سے پاک کردے گا اور اس کو اپنے زائرین  کے زمرے میں قرار دے گا ۔

نیز امام جعفر صادق (ع) نے ایک دوسرے مقام پر یوں فرمایا:

مَنْ تَوَضَّأ وَ تَمَنْدَلَ كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةٌ وَ مَنْ تَوَضَّأ وَ لَمْ يَتَمَنْدَلْ حَتّى يَجُفَّ وُضُوئُهُ، كُتِبَ لَهُ ثَلاثُونَ حَسَنَةً ۔  (۲)

جو شخص وضو کرے اور اسے تولئے کے ذریعے خشک کردے تو اس کے لئے صرف ایک 1 حسنہ [نیکی] لکھی جائے گی اور اگر خشک نہ کرے تو اس کے لئے 30 حسنات [نیکیاں] لکھی جائیں گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: وسائل الشیعة ، جلد1،  ص 380 ۔ حدیث2
۲: وسائل الشیعة،  جلد1 ، ص 474 ، حدیث5

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53