قرآن اور امام حسین (ع) کا تقابل (۲)

Tue, 03/08/2022 - 08:44
امام حسین

۱: قرآن سید الکلام ہے (١)  تو امام حسین سید الشہداء ہیں (٢)

۲: ہم قرآن کے سلسلے میں پڑھتے ہیں ‘‘میزان القسط’‘ (٣) تو امام حسین فرماتے ہیں،”امرت بالقسط”(٤)

۳: اگر قرآن پروردگار عالم کا موعظہ ہے”موعظة من ربکم”(٥) تو امام حسین نے روز عاشورا فرمایا ‘‘لا تعجلوا حتیٰ اعظکم بالحق ؛ جلدی نہ کرو تاکہ تم کو حق کی نصیحت و موعظہ کروں’‘(٦)

۴: اگر قرآن لوگوں کو رشد کی طرف ہدایت کرتا ہے ‘‘يهدی الی الرشد”(٧) "تو امام حسین نے بھی فرمایا،’‘ادعوکم الی سبيل الرشاد ؛ میں تم کو راہ راست کی طرف ہدایت کرتاہوں” (٨)

۵: اگر قرآن عظیم ہے ‘‘والقرآن العظيم’‘(٩) تو امام حسین بھی عظیم سابقہ رکھتے ہیں ”عظیم السوابق”(١٠)

۶: اگر قرآن حق و یقین ہے”وانه لحق اليقين’‘(١١) تو امام حسین کی زیارت میں بھی ہم پڑھتے ہیں کہ ”حتیٰ اتاک اليقين" صدق و خلوص کے ساتھ آپ نے اتنی عبادت کی کہ یقین کے درجہ تک پہنچ گئے ۔(١٢)

۷: اگر قرآن مقام شفاعت رکھتا ہے”نعم الشفيع القرآن”(١٣) تو امام حسین بھی مقام شفاعت رکھتے ہیں”وارزقنی شفاعة الحسين”(١٤)

۸: قرآن نجات کا پرچم ہے ”علم نجاة” (۱۴) تو امام حسین کی زیارت میں بھی ہم پڑھتے ہیں کہ آپ بھی ہدایت کا پرچم ہیں،’‘انه راية الهدیٰ”(١٥)

۹: اگر قرآن شفا بخش ہے’‘وننزل من القرآن ما ھو شفاء”(١٦) تو امام حسین کی خاک بھی شفا ہے ،”طين قبر الحسين شفاء’‘(١٧)

۱۰: اگر قرآن منار حکمت ہے " أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْكَ الْكِتابَ وَ الْحِكْمَةَ" (١٨) تو امام حسین بھی حکمت الٰہی کا دروازہ ہیں” السَّلامُ عَلَيْكَ يَا بابَ حِكْمَةِ رَبِّ الْعالَمِينَ”(١٩)

۱۱: اگر قرآن امر بالمعروف کرتا ہے ”فالقرآن آمروا زاجراً”(٢٠) تو امام حسین نے بھی فرمایا” اُرِيدُ أن آمُرَ بِالْمَعرُوفِ و أنهي عَنِ الْمُنكَرِ ‘(٢١) میرا کربلا جانے کا مقصد امر بالمعروف ونھی عن المنکر ہے۔

۱۲: اگر قرآن نور ہے’‘نوراً مبيناً” تو امام حسین بھی نور ہیں ”کنت نوراً فی اصلاب الشامخة”(٢٢)

۱۳: اگر قرآن ہر زمانے اور تمام افراد کے لئے ہے” لم يَجعَلْهُ لِزمانٍ دونَ زَمانٍ و لا لِناسٍ دونَ ناسٍ ، فهُو في كلِّ زَمانٍ جَديدٌ و عِند كُلِّ قَومٍ غَضٌّ إلى يَومِ القِيامَةِ " (٢٣) تو اما م حسین کہ سلسلہ میں بھی پڑھتے ہیں کہ کربلا کے آثار کبھی مخفی نہیں ہوں گے ”لا يدرس آثاره ولا يمحیٰ اسمه”(٢٤)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: مجمع البیان،ج٢،ص٣٦١۔ (٢)کامل الزیارات۔ قال رسول الله صلي الله عليه و آله: ياعَلي ! سَيِّدُ الكَلامِ القُرآنُ .

۲: جامع الاحادیث الشیعہ،ج١٢،ص٤٨١۔ (٤)سورہ یونس/٥٧۔

۳: لواعج الاشجان،ص٢٦۔ (٦) سورہ جن/٢۔

۴: لواعج الاشجان،ص١٢٨۔ (٨)سورہ حجر/٨٧۔

۵: بحار،ج٩٨،ص٢٣٩۔ (١٠)سورہ الحاقہ/٥١۔

۶: کامل الزیارات،ص٢٠٢۔ (١٢)نھج الفصاحة،جملہ،ص٦٦٢۔

۷: زیارات عاشورا۔ (١٤)کامل الزیارات،ص٧٠۔

۸: اگر صحیفہ سجادیہ کی بیالیسویں دعا میں ہم پڑھتے ہیں کہ

۹: سورہ اسرائ/٨٢۔ (١٦)من لا یحضر ہ الفقیہ،ج٢،ص٤٤٦۔

۱۰: الحیاة،ج٢،ص١٨٨۔ (١٨)مفاتیح الجنان۔

۱۲: نھج البلاغہ،ح١٨٢۔ (٢٠)مقتل خوارزمی،ج١،ص١٨٨۔

۱۳: سورہ نسائ/١٧٤۔ (٢٢)کامل الزیارات،ص٢٠٠۔

۱۴: سفینة البحار،ج٢،ص١١٣۔ (٢٤)مقتل مقرم۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 191