حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:
اِنّ حُبّنَا لَتُسَقِطُ الذّنُوبَ كَمَا تُسَاقَطُ الريحُ الْوَرَقَ ۔ (۱)
اہل بیت علیھم السلام سے ہماری محبت، گناہوں کو اس طرح دھو دیتی ہے جس طرح ہوا سے درخت کے پتے جھڑ جاتے ہیں ۔
نیز ایک دوسرے مقام پر حضرت امام حسین (ع) نے اپنے شیعوں اور چاہنے والوں کو خیانت، فریب اور سازش سے پرھیز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا:
شِنّ شيعَتَنَا مَنْ سَلِمَتْ قُلُوبُهمْ مِنْ كُلّ غش وَغَلّ وَدَغَل ؛ ہمارے شیعہ وہ ہیں جن کے (دل) ہر قسم کی خیانت، فریب اور سازش سے پاک و دور ہیں ۔ (۲)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: شرح الأخبار في فضائل الأئمة الأطهار، جلد۱، ص۱۶۳ و زندگی امام حسین (ع) ، جلد1 ، ص 156
۲: مجلسی ، محمد باقر، بحار الأنوار، ج 68، ص 156، ح 11 و التفسير المنسوب إلى الإمام العسکري عليه السلام ، جلد۱ ، ص ۳۰۹ و روشنیوں کا سمندر ، جلد 65 ، ص 156
Add new comment