بصیرت؛ انقلاب اسلامی کی پیروزی کا رمز و راز

Sat, 02/05/2022 - 08:08
امام خمینی

جب کفر و الحاد کے سرداروں اور بے بصیرت و خود فروختہ رہبروں نے وقت کی شاہی حکومت سے ہاتھ ملاکر ایک اسلامی سرزمین اور اسلامی ملک کو لیبرل اور اسلامی و دینی میعاروں سے بہت دور، ملک بنانے کی ٹھان لی تھی تبھی خداوند متعال نے امام خمینی(رہ) کی قیادت اور رہبریت میں 11 فروری 1979 عیسوی کو انقلاب اسلامی کو پیروز کرکے ایرانی عوام کو عظیم نعمت کا تحفہ عطا کیا ۔

اہم ترین چیز جو ایک طاقتور اور اسلحہ سے لیث حکومت کے مقابل نہتھی عوام اور انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کا سبب بنی وہ عوام کی بصیرت تھی کہ اگر عوام کے اندر یہ بصیرت نہ ہوتی تو ہرگز کامیابی نصیب نہ ہوتی ، جیسا کہ قران کریم کا ارشاد ہے : «قُلْ هَـذِهِ سَبِيلِي أَدْعُو إِلَى اللّهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَاْ وَمَنِ اتَّبَعَنِي وَسُبْحَانَ اللّهِ وَمَا أَنَاْ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ؛ آپ کہہ دیجئے کہ یہی میرا راستہ ہے کہ میں بصیرت کے ساتھ خدا کی طرف دعوت دیتا ہوں اور میرے ساتھ میرا اتباع کرنے والا بھی ہے اور خدا پاک و بے نیازہے اور میں مشرکین میں سے نہیں ہوں ۔ » (1)  

حضرت امام علی علیہ السلام نے بصیرت کے سلسلہ میں فرمایا : «فَإِنَّمَا الْبَصِيرُ مَنْ سَمِعَ فَتَفَكَّرَ ونَظَرَ فَأَبْصَرَ وانْتَفَعَ بِالْعِبَرِ - ثُمَّ سَلَكَ جَدَداً وَاضِحاً يَتَجَنَّبُ فِيه الصَّرْعَةَ فِي الْمَهَاوِي - والضَّلَالَ فِي الْمَغَاوِي - ولَا يُعِينُ عَلَى نَفْسِه الْغُوَاةَ بِتَعَسُّفٍ فِي حَقٍّ - أَوْ تَحْرِيفٍ فِي نُطْقٍ أَوْ تَخَوُّفٍ مِنْ صِدْقٍ ؛ صاحب بصیرت وہی ہے جو سنے تو غور بھی کرے اور دیکھے تو نگاہ بھی کرے اور پھر عبرتوں سے فائدہ حاصل کرکے اس سیدھے اور روشن راستہ پر چل پڑے جس میں گمراہی کے گڑھے میں گرنے سے پرہیز کرے اور شبہات میں پڑ کر گمراہ نہ ہوجائے ایسے نفس کے خلاف گمراہوں کی اس طرح مدد کرے کہ حق کی راہ سے انحراف کرلے یا گفتگو میں تحریف سے کام لے یا سچ بولنے میں خوف کا شکار ہوجائے۔ » (2)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: قران کریم ، سورہ يوسف ، آیت 108 ۔
۲: نهج البلاغہ، سید رضی، خطبہ 153، ص473 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 13